اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پکنک مناتی 7 سہیلیاں ایک دوسرے کو بچاتے ڈوب گئیں

1200px November 2011 Bering Sea cyclone

بلوچستان کے شہر تربت میں ایک المناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں کیچ ندی میں پکنک منانے کیلئے آنے والی سات سہیلیاں  ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،جن کی لاشیں  ندی سے نکال کر تربت ہسپتال پہنچادی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ بچیاں پکنک منانے مقامی کیچ ندی پر گئی تھیں کہ اس دوران ان میں سے ایک سہیلی ندی میں ڈوب گئی جس کے بعد ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں یکے بعد دیگرے ساتوں  سہیلیاں ندی میں ڈوب گئیں۔پولیس کے مطابق ڈوبنے والی بچیوں کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیان ہیں جو سیر کے لیے ندی پر آئی ہوئی تھیں کہ اس دوران ڈوب گئیں۔

شناخت ہو گئی

جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت  فائندہ بنت سلیم عمر 15 سال،فضہ بنت زبیر عمر 16 سال، ماہ زیب بنت اشرف عمر 16 سال،شیرین بنت ناصر عمر 13 سال، ماہتاب بنت کریم عمر 14 سال،  بشریٰ بنت غلام عمر 14 سال اور 14 سالہ دردانہ بنت نسیم کے ناموں سے ہوئی ہے،

دریں اثنا  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی بھرپور معاونت کی جائے۔

انہوں نے ڈوبنے سے بچ جانے والی لڑکیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

المناک واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے،جبکہ جاں بحق ہونےوالی بچیوں کے اہ لخانہ شدت غم سے نڈھال ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481