اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے والد گرفتار

842051af d41b 4d76 a

سوات سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے روپوش رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے والد محمدسعید کو کبل پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق محمد سعید کو  تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرکے تھانہ کبل کے حوالات میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ملک بھر میں چند درجن افراد گرفتار کئے گئے

دوسری طرف عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں احتجاج کرنے والے 25 کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

لاہور سے حراست میں لیے جانے والے افراد کو تھانہ سول لائنز میں منتقل کر دیا گیا، زیر حراست افراد چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر احتجاج کر رہے تھے، پولیس کی نفری تاحال زمان پارک کے باہر موجود ہے۔

پولیس نے مختلف شہروں میں عمران خان کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے 45 افراد کو حراست میں لے لیا۔

 

دوسری جانب پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد کراچی پریس کلب کے باہر بھی کارکنان کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس کے بعد پریس کلب کے باہر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، لیڈیز پولیس اہلکار بھی پریس کلب کے باہر موجود ہیں، پولیس نے احتجاج کیلئے آنے والے 10 افراد کو حراست میں لے لیا۔

ادھر فیصل آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کارکنان نے کونسل چوک میں احتجاج کیا، پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما اور 2 خواتین کارکنوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں میاں اوضی، ادیبہ نذر اور مقدس شامل ہیں۔پشاور میں 12 مظاہرین کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جو بھی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرے گا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481