اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دومیشی لینڈ سلائیڈنگ متاثرین کو فوری متبادل زمین دینے کا حکم

pm pic

وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ہدایت کی ہے کہ دومیشی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کو 72گھنٹوں میں متبادل زمین الاٹ کر کے زمین کے کاغذات ان کے حوالے کیے جائیں، دولائی لینڈ سلائیڈنگ والی جگہ کو جلد ازجلد ہیوی ٹریفک کیلئے کھولا جائے، این ایچ اے دولائی سلائیڈنگ کی بحالی کیلئے اضافی مشینری اور عملہ بھیجے، کوتاہی کسی صورت برادشت نہیں کی جائیگی،

وزیر اعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دولائی لینڈ سلائیڈنگ کی بحالی کیلئے این ایچ اے نے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ مظفرآباد آنے والے سیاحوں کی موثر رہنمائی کی جائے جب تک دولائی لینڈ سلائیڈنگ ٹھیک نہیں ہوتی سیاحوں کو کسی صورت اس راستے سفر نہ کرنے دیا جائے تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جا سکے انہیں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دومیشی لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین کی بحالی اور دولائی مین شاہراہ پر لینڈسلائیڈنگ بارے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت چوہدری محمد رشید، چیف سیکرٹری ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی،سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ، سیکرٹری سروسز و مواصلات ظفر محمود خان، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے ڈاکٹر لیاقت، کمشنر مظفرآباد عدنان خورشید، ڈی آئی جی پولیس عرفان مسعود کشفی، ڈپٹی کمشنر طاہر ممتاز اور نیشنل ہائی وے اتھارٹیز کے حکام نے شرکت کی۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481