اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سول ہسپتال مری میں ڈائلیسز یونٹ فعال ، نرسیں بھرتی کرنے کا اعلان

7201bf75 63fe 4960 b

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصرنے ہفتے کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال(سول اسپتال) مری کا دورہ کیا اور چودہ اگست سے قبل یہاں  ڈائلیسز یونٹ کو فعال کرنے اور ہسپتال کیلئے 22مزید نرسوں کی بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر جمال ناصر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری او۔پی۔ڈی بلاک، لیبارٹری، فارمیسی،بلڈ بنک اور ڈائلیسز سنٹر کا معائنہ کیا اور دورے کے بعد پریس کانفرنس میں بتایا کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری کے معاملات میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی ہدایات کی روشنی میں چودہ اگست سے قبل تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں ڈائلیسز یونٹ کو فعال کر دیا جائے گا اور ہسپتال کیلئے 22 نرسز کو بھی بھرتی کیا جائے گا،

 

انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ مریضوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرمری کامران یوسف، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرضلع مری ڈاکٹر اظہر عباسی بھی صوبائی وزیر صحت کے ساتھ موجود تھے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481