اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

لاہو سے گرفتارعمران خان کو لے کر پولیس راولپنڈی روانہ

a8857362 2311 4444 8f14 a76b0c7309ce

توشہ خانہ کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پولیس نے زمان پارک کو گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی بھی قسم کی  ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔امکان ہے کہ عمران خان کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ اسلام آباد پولیس چیئرمین تحریک انصاف کو لے کر راولپنڈی کی طرف روانہ ہو گئی۔

توشہ خانہ کیس میں عدالتی فیصلہ آنے کے بعد لاہور میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کی طرف جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔

اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل، وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ

توہین الیکشن کمیشن کیس ،عمران خان پیش، 2 اگست کو فرد جرم عائد ہوگی

اڈیالہ جیل میں چیئرمین تحریک انصاف کو رکھنے کیلئے  انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جبکہ

عمران خان کی گرفتاری کے بعد وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کواڈیالہ جیل کے لاک اپ میں ہائی سکیورٹی زون میں رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ضلع اسلام آباد کی حدود میں کوئی جیل نہیں ہے، جبکہ عمران خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اسلام آباد سے گرفتار تمام قیدی اڈیالہ جیل ہی میں رکھے جاتے ہیں ۔

دوسری طرف جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالتی فیصلے کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی, اسلام آباد پولیس چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل منتقل کرے گی

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481