اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سندھ سے فرار ہونے والی سیما ‘را’ کی افسر بنے گی؟

سیما حیدر کو بالی ووڈ پروڈیوسر نے فلم کی پیشکش کر دی

صوبہ سندھ  سے بھارت فرار ہونے والی سیما کوبالی وڈ فلم میں ‘را’  کی افسر کا کردار نبھاے کی آفر مل گئی ہے۔

یہ پیشکش جانی فائر فوکس نامی پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے کی گئی ہے، غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جس فلم کے لیے سچن اور سیما سے رابطہ کیا گیا ہے وہ ان کی لو اسٹوری نہیں بلکہ قتل کی تحقیق کے گرد گھومتی کہانی ہوگی۔

مذکورہ پروڈکشن ہاؤس  راجستھان میں قتل کیے گئے ایک درزی کنہیا پر فلم بنائے گا۔ فلم پروڈیوسر امیت جانی کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ سیما اور سچن کی لو سٹوری سے متاثر ہیں مگر وہ سیما کو فلم میں را کی خاتون افسر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔یوں دراصل وہ نوبیاہتا جوڑے کی مالی مشکلات کم کرنا چاہتے ہیں،

دوسری طرف ذرائع  کا کہنا ہےکہ سچن اور سیما نے فی الحال مذکورہ فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔ یاد رہے کہ چار بچوں کی ماں  سیما کراچی میں8 سال سے رہائش پذیر تھی، پب جی کھیلتے ہوئے بھارتی ریاست اتر پردیش کے سچن سنگھ سے دوستی ہوئی اور پھر اس سےشادی  کیلئے نیپال کے راستے بھارت جا پہنچی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481