اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جج کی بیوی کو اسلام آبادکی عدالت سے بھی ضمانت مل گئی

جج کی بیوی کو اسلام آبادکی عدالت سے بھی ضمانت مل گئی

جج کی بیوی کو اسلام آبادکی عدالت سے بھی ضمانت مل گئی

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے بھی ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی مرکزی ملزمہ اور جج کی بیوی  سومیہ عاصم کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جج کی بیوی کو اسلام آبادکی عدالت سے بھی ضمانت مل گئی

جج کی بیوی کو اسلام آبادکی عدالت سے بھی ضمانت مل گئی

 

منگل کو  ملزمہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد سے رجوع کیا۔درخواست میں کہا گیا کہ سومیہ نے کبھی رضوانہ کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا، عدالت ملزمہ کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پڑھی لکھی ہیں اور سول جج کی اہلیہ ہیں۔ یہ بات درست ہے کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے ان کے یہاں کام کرتی تھی لیکن اس کے علاوہ ایف آئی آر میں جو کچھ درج ہے وہ جھوٹ ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ رضوانہ کی عمر 17 برس ہے اور سومیہ نے ہمیشہ اس کے ساتھ نرمی کا سلوک کیا اور رضوانہ سے اسی طرح کا برتاؤ کیا جو وہ اپنے 7 سے 12 برس کے تین بچوں کے ساتھ کرتی تھیں۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481