اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان

قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان

قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان
اتفاق رائے ہونے کی صورت میں تین دن کی مشاورت کے بعد صدر مملکت کو نوٹی فکیشن کے لیے چند گھنٹے ملیں گے۔

حکومت کی مدت کا آخری عشرہ شروع ہوگیا، قومی اسمبلی 11 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق حکومت کی مدت ختم ہونے کے قریب ہے جس کے سبب اتحادی جماعتوں کا اجلاس کچھ روز بعد بلایا جائے گا، مشاورت کے بعد ایڈوائس 11 اگست کو صدر مملکت کو ارسال کردی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو رات بارہ بجے ختم ہو جائے گی۔
ایڈوائس ملنے پر صدر مملکت حکومت اور اپوزیشن کو خط لکھیں گے کہ نگران وزیر اعظم کا نام دیا جائے، اتفاق رائے ہونے کی صورت میں تین دن کی مشاورت کے بعد صدر مملکت کو نوٹی فکیشن کے لیے چند گھنٹے ملیں گے۔
حکومت اور اپوزیشن، نگران وزیر اعظم کے لیے تین دن میں مشاورت مکمل کر کے نام بھیجنے کے پابند ہیں، اتفاق رائے نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن تین روز کے اندر تجویز کردہ ناموں میں سے نگران وزیر اعظم کے نام کا اعلان کردے گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی چند روز قبل اپنی تقریر میں کہا تھا کہ 14 اگست کو نگران حکومت ملکی معاملات سنبھال لے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ایڈوائس بھیجنے کے بعد صدر مملکت کے پاس اسمبلی کی تحلیل کی سمری پر دستخط کے لیے اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہوگا۔
صدر نے دستخط نہ کیے تو اسمبلی ایڈوائس بھجوانے کے 48 گھنٹے بعد خود بخود تحلیل ہو جائے گی۔ 14 اگست کی تقریبات کے بعد نگران وزیر اعظم اپنا حلف اٹھا لیں گے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481