اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

باجوڑ دھماکا خود کش تھا، ابتدائی تحقیقات مکمل

WhatsApp Image 2023 07 30 at 22.50.26

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے باجوڑ دھماکے کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات مکمل کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خود کش تھا، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں
12 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی کنونشن میں ہونے والے خود کش حملے میں رات گئے تک اموات کی تعداد 60 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 100 کے قریب زخمیوں میں سے بھی بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کیا کہا گیا؟

*باجوڑ میں جمعیت علمائےاسلام ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے میں تقریباً 37 افراد شہید جبکہ 90 کے قریب زخمی ہوئے ہیں ،جنہیں باجوڑ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے علاوہ پشاور اور قریبی ہسپتالوں کو بھی ریفر کیا گیا ہے۔

1f2992b4 c4b4 4bf1 be29 021f5f5eefb3 10c3a948 e3ce 4457 9fba 3decf01e610c 9290ae82 13b8 4ddc bd10 b3e7c4469a28 53366ff6 0181 4886 83de a8ff94cc86d4 f87fcc29 1cba 4aaf 8a53 25b724dfd6caباجوڑ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی ابتدائی فہرست

پولیس/ باجوڑ سکاؤٹس کے جوان اور دیگر تنظیمیں امدادی کارروائیوں کا حصہ رہیں۔ دھماکے کی نوعیت اور اصل نقصان کے بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ جائے وقوعہ سے نعشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں پر علاج معالجے اور دیگر ضروری اقدامات جاری ہیں۔

ائی۔جی ایف۔سی خیبر پختونخوا اور کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کی ہدایت پر تقریبآ 15 کے قریب زخمیوں کو ائیر لفٹ کر کے پشاور لے جایا گیا ہے۔ ہسپتال میں زیادہ رش کی وجہ سے پولیس اور دیگر شعبہ جات کی ٹیموں کو شدید رکاوٹ کا سامنا رہا ہے۔ دوسری طرف جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کئے جارہے ہیں۔ ابتدائی تفتیش سے دھماکہ خود کش لگتا ہے۔ ڈی پی او نذیر خان


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481