اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک

خیبر وجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز نے خیبر اور جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 27، 28 جولائی کو خیبر اور جنوبی وزیرستان کے ضلع میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیوں کے ذریعے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،

سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد مارا گیا، ہلاک دہشتگرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور شدید مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔
ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے

تاہم علاقے میں کلیئرنس آپریشن جا رہی ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481