اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عالیہ حمزہ کی فیملی پارلیمنٹ لاجز سے بیدخل

fac5dde4 6d82 470d aae0 35a257b03db6

سی ڈی اے نے تحریک انصاف کے سابق ارکان اسمبلی سے پارلیمنٹ لاجز  کا قبضہ خالی کرانے کیلئے آپریشن شروع کر دیا ہے، اور اس سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے سابق رکن اسمبلی عالیہ حمزہ کی فیملی  کو پارلیمنٹ لاجز سے بیدخل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی حملوں کے کیس میں ملوث ہونے کے باعث اس وقت جیل سے مقدمے کاسامنا کر رہی ہیں۔

سی ڈی اے کے  عملے نے بدھ کو کارروائی کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کے لاج سے سامان اور اہل خانہ کو نکال دیا۔عملے نے عالیہ حمزہ کا سامان نکال کر لاج کو تالے لگا دیئے، اس دوران اہلکاروں کی جانب سے عالیہ حمزہ کے سامان کی فہرست بھی تیار کی گئی تاکہ کارروائی ریکارڈ پر رہے۔

پارلیمنٹ لاجز کےذرائع  کا کہنا ہے کہ  تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کا لاج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایات پر خالی کرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے  پارلیمنٹ لاجزکی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کی رہائش گاہ کسی اور ممبر کو الاٹ کی گئی ہے، جبکہ قبل ازیں پی ٹی آئی کے ارکان کو لاجز خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں، یہ کارروائی اچانک نہیں کی گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481