اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

نگراںوں کے اختیارات پرحکومتی اتحادی رام ہو گئے

حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب

حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب

اسلام آباد: حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو راضی کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب

حکومت نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر اتحادیوں کو منانے میں کامیاب

نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے اختیارات کے معاملے پر انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، سینیٹرتاج حیدر، بیرسٹر علی ظفر اور دیگر شریک ہوئے جب کہ وزیر قانون نے اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس میں آرٹیکل 230 سے متعلق ترامیم پر بات چیت کی گئی

اور نگران حکومت کے اضافی اختیارات کو لے کر اتحادیوں کو تحفظات کو دور کیا گیا۔
الیکشن ایکٹ میں مجوزہ ترمیم، نگران حکومت کو ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا
ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن ایکٹ کی شق میں ترمیم سے نگران حکومت کو غیر معمولی اختیارات دینے پر اتحادیوں کو راضی کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ترمیم کے تحت نگران حکومت کے پاس جاری معاہدوں کے حوالے سے تمام اختیارات ہوں گے،

نگران حکومت بین الاقوامی معاہدے کرسکے گی اور مالیاتی اداروں سے بھی معاہدے کرسکے گی

تاہم نگران حکومت کے پاس نئے معاہدے کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ نگران حکومت کے پاس دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار بھی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں کو منانے کے بعد حکومت نے نگران حکومت کے اختیارات سے متعلق شق 230 بل سے نہ نکا لنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481