اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

مفتی تقی عثمانی نےسویڈش مصنوعات کےبائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا

سویڈن واقعے کے خلاف ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منایا گیا

وفاق المدارس  کے صدر ،ممتاز عالم دین مولانا مفتی محمد تقی عثمانی نے سویڈن کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سمیت عالم اسلام کے تمام حکمران سویڈن سے سفراء واپس بلا ئیں اور توہین قرآن پر اس سے سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں۔ مسلمان حکمران عالمی سطح پر ایسی ناپاک حرکتوں کے خلاف قانون منظور کرائیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین صدر بشمول صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی ،نائب صدور مولانا انوار الحق ،مولانا عبیداللہ خالد،مولانا سید سلیمان بنوری،مولانا سعید یوسف اور جنرل سیکرٹری وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا محمد حنیف جالندھری نے سویڈن میں قرآن کریم کی دوبارہ بے حرمتی کے افسوسناک واقعہ پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز کارروائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا عالم اسلام کے پرزور اور متفقہ احتجاج کے باوجود دوبارہ یہ گستاخانہ کاروائی کی گئی- وفاق المدارس العربیہ کے قائدین نے  تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ سویڈن کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں-انہوں نے پاکستان سمیت اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سویڈن سے اپنے سفیر واپس بلائیں اور سویڈن سے تجارتی اور سفارتی تعلقات ختم کریں-وفاق المدارس کے قائدین نے تمام طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس گستاخی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔

مفتی تقی عثمانی


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481