اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج مقدمہ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت

چیئرمین پی ٹی آئی پر خود اپنی گرفتاری کا ڈرامہ رچانے کا الزام مضحکہ خیز ہے، عدالت

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ یہ مضحکہ خیز ہے ک

ہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خود اپنی غیر قانونی گرفتاری کا ڈرامہ رچایا تاکہ پرتشدد خفیہ پلان کو عملی جامہ پہناسکیں،

کسی شخص کو مقدمے میں پھنسانے کا یہ ایک مضحکہ خیز طریقہ ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شق کی اتنی غلط تشریح یا استعمال نہیں ہوا جتنا اکسانے سے متعلق شق کا کیا گیا ہے۔

کسی کو اکسانے کے عمل اور جرم کے ارتکاب میں تعلق قائم کرنا ضروری ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ ثابت کرنا ضروری ہے کہ اکسانے کے نتیجے میں جرم کا ارتکاب ہوا ہے۔

یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جرم کے ارتکاب کے وقت چیئرمین پی ٹی آئی نیب کی تحویل میں تھے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل پولیس کی جانب سے بدنیتی اور مذموم مقاصد کو ظاہر کرتا ہے۔

درخواست گزار کو پولیس کے حوالے کرنے کا مقصد بے جا ذلت کے علاوہ کچھ نہیں ہوگا۔

عدالت چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت

قبل از گرفتاری 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرتی ہے۔

Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481