اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی ڈیموں میں پانی خطرناک حد تک بلند،پاکستان میں سیلاب کا خطرہ

پنجاب میں ممکنہ سیلاب کا ہائی الرٹ جاری

پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہوگئی۔

 

بھارتی ڈیموں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی، جس کے نتیجے میں  پاکستانی دریاؤں میں ایک بار پھر سیلاب کےخطرات بڑھ گئے۔ بھارتی دریاؤں ستلج، بیاس اور راوی پر بننے والے ڈیم بالترتیب، 67 فی صد، 75 فی صد اور 89 فی صد پانی سے بھر گئے ہیں

سیلاب کےخدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سرگرم ہوگئی۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں جس سے پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق ممکنہ خطرات کے پیش نظرمتعلقہ ادارے ہائی الرٹ پرہیں، ضلعی انتظامیہ سے دریاؤں کی صورت حال سے مسلسل آگاہی حاصل کی جارہی ہے، جبکہ مقامی آبادیوں کے ساتھ رابطے کا نظام بھی موجود ہے، علاوہ ازیں دریاؤں کے راستے سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481