اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

ٹنک فل کرا لیں۔۔کل سے پٹرول نہیں ملے گا؟

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن نے کل  22 جولائی سے ملک بھر میں پٹرول پمپس کی بندش کا اعلان کر دیا۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ڈیلر مارجن نہ بڑھائے جانے کے باعث سے ملک بھر پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے.

کراچی  میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہڑتال طول اختیار کرجانے کی صورت میں 9 اور 10محرم الحرام کو صرف 2روز کے لیے پمپس کھول دئیے جائیں گے۔مطالبات پورےہونے تک ہڑتال جاری رکھیں گے،ہمارا مطالبہ ہے کہ ڈیلرزکا مارجن 6 روپے ہے 5 روپے بڑھاکر11روپے کیاجائے، کھلے عام سمگلنگ بھی روکی جائے۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے کہا کہ اس وقت فی لیٹر مارجن  6روپے ہے جس میں 5روپے کا اضافہ کرکے 11روپے فی لیٹر کا مطالبہ کیا گیا  ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ سرکاری سرپرستی میں ایرانی پٹرول و ڈیزل کی سرعام اسمگلنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ شدہ ایرانی پٹرول ڈیزل کی بڑھتی ہوئی فروخت سے مجاز پیٹرولیم ڈیلرز کی فروخت 30فیصد گھٹ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرمملکت برائے پیٹرولیم سے بارہا رابطہ کرکے ان حقائق سے آگاہ کیا گیا لیکن انکی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔

عبدالسمیع خان نے بتایا کہ ایرانی پٹرول فروخت کرنے پر 20 ڈیلرز کے لائسنس پیٹرولیم ڈیلرز نے کینسل کروائے ہیں، ایسوسی ایشن میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جبکہ وزیراعلی بلوچستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پٹرول ایران سے آرہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ بلوچستان کے سرحد حب چوکی کے ڈبہ پمپوں پر کھلے عام ایرانی پٹرول ڈیزل سرکاری قیمت سے 55روپے کم قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، ایرانی پیٹرول بیچنے والوں کے خلاف کسٹم اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن بھی کاروائی کرنے سے ڈرتا ہے۔

عبدالسمیع خان نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے مہنگائی کی شرح 28فیصد کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، شرح سود، بجلی اور دیگر بلوں میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

 99 میں حکومت سے طے ہوا تھا ہمیں منافع 5 فیصد تک ملتا رہے گا۔مشیر پیٹرولیم مصدق ملک سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں کراچی آکر بات کرتا ہوں لیکن مصدق ملک کراچی نہیں آئے ہم نے اخبارات کے ذریعے حکومت سے اپیلیں کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جمعہ کے دن تمام افراد اپنے ٹینک فل کرالیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481