اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

زخمی شیر کی دھاڑسے بیروٹ کےمکین پریشان

0baffb05 b337 4036 89f1 1e9421a0c2be

بیروٹ خورد میں مبینہ طور پر موجود زخمی شیر کی دھاڑ نے اہل علاقہ کو پریشان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کی یوسی بیروٹ کی ویلیج کونسل کہو شرقی کے محلہ جات علی آباد، کنواں، سندھواری ہل،اور ڈونگ وغیرہ کے عین  سامنے مکش پوری کے پہاڑ کے دامن میں  کنیر کس کے پاس تقریباً پندرہ دن سے ببر شیر کے دھاڑنے کی آوازیں سنائی دےرہی ہیں۔

علی آباد کے رہائشی سابق اسکول ٹیچر عبد الستار عباسی نے بتایا کہ کم و بیش دو ہفتے سے یہ سلسلہ جاری ہے اور تین روز قبل مقامی خواتین نے مبینہ طور پر زخمی ببر شیر کو  سندھ واری ہل اور نیلو نی نال کے پاس دیکھابھی ہے۔ انہوں نے اہل علاقہ کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف سے اپیل کی کہ اس شیر کو مقامی آبادیوں کو نقصان پہنچانے سے پہلے رسکیو کرکے محفوظ مقام پر پہنچا یا جائے تاکہ مقامی آبادی اپنی جان  اور مال مویشیکے حوالے سے خود کو محفوظ تصور کر سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481