اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

میرے زمانے بڑے سہانے… اپنا ماضی تلاش کیجئے

3a67058a 9b22 45dc 8c34 37855975d820

میرے زمانے بڑے سہانے ، بولتے ہاتھ ، انکل سرگم ، آخری چٹان ، تنہائیاں ، صبح کی نشریات ، چاچا جی ، ففٹی ففٹی ، خواجہ اینڈ سن ، شب دیگ ، سورج کے ساتھ ساتھ ، وارث ، من چلے کا سودا ، توتا کہانی ، جانگلوس ، ایک محبت سو افسانے ، ویلے دی گل ، فرمان الٰہی ، بھول نہ جانا پھر پپا ، کیوی ایک پرندہ ہے ، یہ ریڈیو پاکستان ہے ، بناکا گیت مالا ، ایگل اور ٹی ، ‏ڈی کے کیسٹ ، نیشنل کا ٹیپ ریکارڈر ۔۔۔۔

3a67058a 9b22 45dc 8c34 37855975d820 1

دس روپے کی برف ، پانی سے بھرا واٹر کولر ، وی سی آر ، وی سی پی ، گھوڑے کی ٹاپ ، فجر کے وقت گلی میں سے گزرتے کسی بابے کے درود شریف پڑھنے کی آواز ، روشن دان ، ہینڈ پمپ ، قلم دوات ، ہولڈر ، جی کی نب ، فلاوری انگلش ، تختی ، گاچی ، بستہ ، چھٹیوں کا کام ، لکیروں والا دستہ ، دستے پر اخبار ‏چڑھانا ، مارکر ، حاشیہ ، خوش خطی ، رف کاپی ، رف ، عمل ، سلیٹ ، سلیٹی ، اسلامیہ ہائی سکول اوکاڑہ ، کریم کی خالی شیشیاں بھرنے والا ، گلیوں میں چارپائیاں۔۔۔

9ede1f4a 94bb 4d63 aff0 bb2e3a93d76d

لکن میٹی ، چور سپاہی ، اڈا کھڈا ، ‏افراسیاب ، چھڑی اور سائیکل کا ٹائر ، دکان دار سے چہونگا ، نیاز بٹنا اور آواز آنا ”میرے بھائی کا بھی حصہ دے دیں۔‘‘ ، مرونڈا ، گچک ، سوکھا دودھ ، ڈیکو مکھن ٹافی ، لچھے ، ون ٹین کا کیمرہ ، مائی کا تنور ، کوئلوں والی استری ، ہمسائے کے ٹیلی فون کا پی پی نمبر ، گولی والی بوتل ، جمعرات کی آدھی چھٹی ، ٹٹوریل گروپ ، شٹاپو ، باندر کلا ، کوکلا چھپاکی ، یسو پنجو ، چڑی اُڑی کاں اُڑا ، صراحی ، چائے کی پیالیاں ، سیڑھیوں کے نیچے باورچی خانہ ، بتیوں والا چولہا ، ٹارزن ، عمرو عیار کی زنبیل ، ‏بزمِ ادب ، ششماہی امتحانات ، پراگریس رپورٹ ۔۔۔

عرس یا میلے میں دھمال ڈالتا سائیں ، ٹیڈی پیسہ ، چونّی ، بارہ آنے ، پُتلی تماشا ، گراری والا چاقو ، سیمنٹ کی ٹینکی ، شام کے وقت گلی میں پائپ سے پانی کا چھڑکائو ، دروازے کی کنڈی ، دیسی تالا ، ہاون دستہ ، دادی کی کہانیاں ، اُڑن کھٹولے کے خواب ، ڈھیلی جرابوں کے اوپر ربڑ‏چڑھانا ، لوہے کی بالٹی ، جست کے برتن ، بھانڈے قلعی کرا لو ، بندر کا تماشا ، بچے کی پیدائش پر خواجہ سرائوں کا رقص ، گلی میں پکتی دیگ ، چھت کی نیند ، تاروں بھرا آسمان ، دوپٹے کے پلو میں بندھے پیسے ، انٹینا ، چھت پر مٹی کا لیپ ، شہتیر ، بالے ، پھونکنی ، تندوری ، چڑیوں کا آلنا ۔۔۔۔

a2d24105 3449 41eb 8967 7089a6008cf4

مسہری ، شوخ رنگوں کے پائے والا پلنگ ، ‏بان کی چارپائی ، کھرا ، نالی ، پلاسٹک کی ٹونٹی ، کپڑے دھونے والا ڈنڈا ، مسی روٹی ، پنجیری ، پِنّیاں ، بالو شاہی ، دہلی سویٹ ، دو ٹیوٹر والا ڈیک ، دستر خوان ، صبح کا مشترکہ ، ناشتہ ، رات کا مشترکہ کھانا ، دانتوں پر ملنے والا منجن ، سٹیل کے گلاس ، سٹیل کی پلیٹیں ، سٹیل کے جگ ، موڑھے ، سائیکل کی قینچی ، سکائی لیب کی خبریں ، ‏سیلاب کا خوف۔۔۔

ماں کی آغوش ، باپ کا ڈر ، دھوتی ، سلوکا ، مشترکہ بیڈ روم ، اینٹوں والا فرش ، بیٹھک ، اُستادوں کی مار ، مولا بخش ، کاربن پیپر ، سوجی کی مٹھائی ، ڈیمو کے لڑنے پر تالا رگڑنا ، ڈیمو کے ساتھ دھاگا باندھ کر اڑانا ، دو غباروں کے درمیان ڈوری باندھ کر ‘واکی ٹاکی‘ بنانا ، پانی سے بھری بالٹی میں اُلٹا ‏گلاس ڈال کر بلبلے نکالنا ، صابن سے سر دھونا
نانی جان کے لیے پانی کی بوتل میں نمازیوں سے پھونکیں مروا کے لانا ، سر درد کے لیے مولوی صاحب سے دم کرانا ، بوتل کے سٹرا کو پائپ کہنا ، آدھی رات کو ڈراؤنے قصے سننا ، رات دس بجے کے بعد سڑکوں کا سنسان ہو جانا۔۔۔

خالی کمرے میں کسی بابے کا گمان ہونا ، ‏بچی کھچی روٹیوں کے ٹکڑے کباڑیے کو بیچ دینا ، مقدس عبارت والے اوراق چوم کر کسی دیوار کی درز میں پھنسا دینا ، بیلٹ کے بغیر پینٹ پہننا اور محلے داروں سے شرماتے پھرنا ، کُنڈلوں والے بال ، چھوٹی چھوٹی باتوں پر بڑے بڑے قہقہے ، سکول جاتے ہوئے بس کی چھت پر پڑے ٹائر میں بیٹھ کر سفر کرنا ، گلابی رنگ ‏کا سٹوڈنٹ کارڈ جیب میں رکھنا ، کڑھائی والا رومال ، خوش آمدید والے تکیے ، ہاتھوں سے گھولی ہوئی مہندی ، رنگین آنچلوں کی خوشبو ، بالوں میں تیل لگا کر کنگھی کرنے کا فیشن ، سُرمے کی لکیر خوبصورتی کی علامت۔۔۔

1340a0db 19b7 4547 8800 a0516fe913ac

پسینے بھری قمیص اتار کر چلتے ہوئے پیڈسٹل فین پر ڈال دینا ، فیوز بلب کو ہلا کر اُس کی تار پھر ‏سے جوڑ دینا ، بجلی کے میٹر گھروں کے اندر ، بجلی کا سانپ کی طرح لمبا بل آنا ، سنیمائوں کے پوسٹر پر نظریں جم جانا ، سائیکل روک کر مجمع باز کی گفتگو سننا ، صاف کپڑوں کے ساتھ جیب میں صاف رومال بھی رکھنا ، قمیص کی جیب میں پین لٹکانا ، بٹوے میں چھوٹی سی ٹیلی فون ڈائری رکھنا جس میں A سے Z تک سے شروع ہونے والے ناموں کے الگ خانے ، کسی پرانے سال کی ڈائری میں اقوال زریں‘ نعتیں اور اشعار لکھنا
ٹی وی کے اوپر خوبصورت غلاف چڑھائے رکھنا ، کسی کے تالا لگے ٹیلی فون کے کریڈل سے ٹک ٹک کر کے کال ملانے کی کوشش کرنا۔۔

عید میلاد النبیﷺ پر چراغ جلانا ، محرم میں حلیم بانٹنا ، سبیل سے میٹھا ‏پانی پینا ، باراتوں پر سکے لوٹنا ، دولہا کا منہ پر رومال رکھنا ، دلہن کا دوسرے شہر سے بارات کے ساتھ بس میں آتے ہوئے راستے میں دل خراب ہو جانا ، سردیوں میں اُبلے ہوئے ایک انڈے کو بھی پورا مزا لے کر کھانا ، محلے میں کسی کی وفات پر تدفین تک ساتھ رہنا ، مسجد کے مولوی صاحب کے لیے ، گھر میں الگ سے ‏سالن رکھنا ، ٹی وی ڈرامے میں کسی المناک منظر پر خود بھی رو پڑنا ، فلم دیکھتے ہوئے ہیرو کی کامیابی کے لیے صدق دِل سے دُعا کرنا۔۔۔

a5118f4e e070 439d 865b 66385dfb4084

لڑائی میں گالی دے کر بھاگ جانا ، بارش میں ایک دوسرے پر گلی کے پانی سے چھینٹے اڑانا ، سونے سے پہلے تین دفعہ آیت الکرسی پڑھ کر چاروں کونوں میں پھونک مارنا ، مائوں کا ‏گھر کی پیٹی میں چپکے چپکے بیٹیوں کا جہیز اکٹھا کرنا ، ایک پائو گوشت کے شوربے سے پورے گھر کا خوشی خوشی کھانا کھانا اور شکر الحمدللہ کہہ کر سو جانا ، مہمانوں کی آمد پر خصوصی اہتمام کرنا اور محلے والوں کا خصوصی طور پر کہنا کہ ”مہمان نوں ساڈے ول وی لے کے آنا‘‘ ، بسنت کے دنوں میں چھت پر ‏ڈور لگانا‘ مانجھا لگانا ، بازار سے پنے‘ گچھے اور چرخیاں خریدنا ،گڈیاں لوٹنا‘ ڈوریں اکٹھی کرنا۔۔

چارپائی پر بیٹھ کر ٹوٹا ہوا شیشہ سامنے رکھ کر چہرے پر صابن لگا کر شیو کرنا ، صبح کام پر نکلنا تو ماں کی دعائوں کی آوازیں گلی کی نکڑ تک سنائی دینا ، جسمانی تھکاوٹ کی صورت میں دودھ میں ہلدی ڈال ‏کر پی جانا اور اگلی صبح بھلے چنگے ہو جانا ، سکول سے چھٹی کا بہانہ بناتے ہوئے بغلوں میں پیاز رکھ کر جسمانی حرارت تیز کر لینا اور پھر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جانا ، سلیٹ ہمیشہ تھوک سے صاف کرنا ، محلے کے بڑے بوڑھوں سے اکثر مار کھانا اور بھول جانا ، پنکج ادھاس کی غزلیں یاد کرنا اور ‘ میکدہ‘ ‏کے لفظ سے نا آشنائی کے باعث گاتے پھرنا ”ایک طرف اُس کا گھر‘ ایک طرف میں گدھا‘‘ ، اگر آپ کو یہ سب یاد ہے تو آپ خوش قسمت ہیں کہ سادگی بھرے ماحول کو انجوائے کر آئے۔۔

db0ab140 d1fb 4b36 a83b 0d35f2de5ffe
اِن میں سے شاید ہی کوئی چیز باقی بچی ہو اور اگر ہو گی بھی تو خالص نہیں رہی ہو گی
‏یہ تھا ماضی ۔۔۔۔
یہ تھے لوگ ۔۔۔۔
یہ تھی زندگی ۔۔۔۔ کسی کی بہت محنت سے لکھی تحریر


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481