اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر میں درخت کاٹنے پر پہلی بڑی کارروائی

44bba083 aff1 4b9e 9e53 61aac1cc4f8c

آزادکشمیر میں محکمہ جنگلات کے تحفظ کیلئے جاری آرڈیننس کے تحت پہلی بڑی کارروائی، جنگل  کو نقصان پہنچانے پر 11 گنا جرمانے کی وصولی کے ساتھ دو ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا،وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر خفیہ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی شروع کر دی گئی،سیٹلائیٹ میپ ایکسپرٹس کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔

ناظم جنگلات مظفرآباد کو  اطلا ع ملی کہ کمپارٹ نمبر 14 دھنی بمبیاں میں نامعلوم افراد نے چیل کا سبز درخت کاٹا ہے،درخت گرنےسے رہائشی مکانات کوجزوی  نقصان بھی پہنچا ہے، جس پر عوام مشتعل ہیں،ناظم جنگلات نے ڈی ایف او مظفرآباد کو ہدایت کی کہ ملزمان کو ٹریس کرکے ایف آئی آر درج کرائی جائے ۔

رینج آفیسر لچھراٹ نے معلومات حاصل کر کے تھانہ پنجگراں میں ایف آئی آر کروائی تاہم ملزمان روپوش ہو گئے، ناظم جنگلات نے خفیہ ذرائع سے ملزمان کے موبائل نمبرز حاصل کیے اور موبائل نمبرز سے لوکیشن ٹریس کرواتے ہوئے  سیٹلائیٹ میپ سے بھی مدد لی، جنگلات عملہ کو فوری اس خفیہ جگہ پہنچنے کا حکم دیا جہاں ملزمان روپوش تھے،دو دن کی مسلسل محنت کے بعد ناظم جنگلات کی ہدایت پر رینج آفیسر لچھراٹ نے اپنی نگرانی میں راجہ عرفان ولد راجہ شوکت اور فروز خان ولد ایوب ساکنان دھنی بمبیاں کو پکڑ کر فاریسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔

8c1c183b 3f73 421b b181 cf9801c6f073

دوسری طرف  متعدد اعلیٰ شخصیات ملزمان کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئیں تاہم ناظم جنگلات کی ہدایت پر عملہ نے نئے حکومتی آرڈیننس کے تحت ملزمان سے 11 گنا جرمانہ مبلغ 71654 ہزا ر روپے وصول کرتے ہوئے داخل خزانہ سرکار کروا دیا اور ملزمان کو فاریسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا،عدالت نے ناظم جنگلات کی تحریک  پر ملزمان کو جیل بھیج دیا۔ جب کہ ملزمان کی جانب سے برید کیا گیا سبز درخت چیرائی کر کے پٹہکہ ڈپو میں پہنچا دیا گیا،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481