اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بارش 12 مزدوروں کیلئے موت کا پروانہ بن گئی

اسلام آباد: دیوار گر گئی، دب کر 12 افراد جاں بحق

طوفانی بارش 12 مزدوروں کیلئے موت کا پروانہ بن گئی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پشاور روڈ پر گولڑہ موڑ کے قریب شدید بارش سے دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں ذیر تعمیر عمارت پر کام کرتے  12 مزدور دیوار کے نیچے دب کر جاں بحق ہو گئے۔
امدادی ادارے  1122 کے مطابق فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوع پر پہنچا دیا گیا۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے مشین کی مدد سے 12 افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔

اسلام آباد: دیوار گر گئی، دب کر 12 افراد جاں بحق

اسلام آباد: دیوار گر گئی، دب کر 12 افراد جاں بحق

پولیس نے بتایا ہے کہ مزید افراد کی تلاش کے لیے مشین کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرنے والی دیوار تقریباً 100 فٹ لمبی اور 11 فٹ اونچی تھی،

جس کی آڑ میں پل کی تعمیر کے لیے موجود مزدوروں نے ٹینٹ لگا رکھا تھا۔
دوسری جانب اسلام آباد کے تھانہ کھنہ کے علاقے محمدی ٹاؤن میں دیوار گرنے کے

ایک اور واقعے میں 11 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481