پشاور کے علاقے حیات آ باد میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جو کہ گاڑی کی سی این جی ٹینکی میں نصب کیا گیا تھا۔
بم ڈسپوزل یونٹ نے اپنی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں خودکش جیکٹ کا استعمال نہیں کیا گیا۔ دوسری طرف پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں پولیس کے علاوہ محکمہ انسداد دہشت گردی اور بم ڈسپوزیبل یونٹ کی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے فیز 6 میں گزشتہ روز ایف سی کی ایک گاڑی کو دھماکے کا نشانہ بنایا گیاجس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
مبینہ خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی ایف سی کی گاڑی سے ٹکرادی۔ دھماکے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سیکیورٹی کے ساتھ اہلکار بھی شامل ہیں ۔
حیات آباد حملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
