اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گے۔۔ جواں سال عنزہ طارق سپرد خاک

30fe965f f997 4b7e bd89 8112

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے جواں سال صاحبزادے عنزہ طارق  کو  منگل کی سہ پہر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔اس موقع پر متوفی کے والد نے کمال صبر اور ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے مشیت الٰہی قرار دیا۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ ہر آنکھ اشکبار تھی اور ہر دل مغموم تھا۔

نماز جنازہ  میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر پارلیما نی امور مرتضی جاوید عباسی سمیت متعدد وزراء، ارکان اسمبلی ، سیاسی سماجی شخصیات اور بیروکریٹس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ ان کا بیٹا ماہر ڈرائیور تھا جو ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

ڈاکٹر طارق نے گلوگیر لہجے میں شرکائے جنازہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا غم بانٹنے والوں کا شکریہ، میرے بیٹے کی آخرت کی منزلوں کی آسانی اور مغفرت کیلیے دعا کریں، میرے بیٹے جیسا خاندان میں کوئی نہیں تھا، عنزہ طارق انتہائی نیک اور فرمابردار بچہ تھا۔

دریں اثنا وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ والدین کیلئے بچے کو کھو دینے سے زیادہ تکلیف دہ چیز کو ئی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری مسلم لیگ (ن) طارق فضل چودھری کے دکھ میں شریک ہے۔ مریم اور نگزیب نے اپنے تعزیتی پیغام میں اللہ تعالی سے دعا کی کہ وہ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

علاوہ ازیں سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی طارق فضل کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں طارق فضل چوہدری اور دیگر اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481