اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

روسی تیل عالمی مارکیٹ سے کتنا سستا ہو گا؟

petrol 3

روسی تیل عالمی مارکیٹ  کے مقابلے میں کتنا سستا ہو گا اور اس سے صارفین کو کیا فائدہ ملے گا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔10 روپے لیٹر سستا ہوگا۔

وزارت پٹرولیم نے روسی خام تیل سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کرلی ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی تیل عالمی مارکیٹ سے صرف 10 روپے فی لیٹر سستا ہے۔حکام کے مطابق روس سے اب تک ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل منگوایا گیاہے، روسی خام تیل کا حجم 7 لاکھ 15 ہزار بیرل ہے۔

روسی تیل کے دونوں کارگو حکومت پاکستان کو تقریبا5کروڑ 29 لاکھ ڈالر میں پڑےہیں ، اتنا ہی خام تیل عالمی منڈی سے منگوایا جاتا تو 5کروڑ 72لاکھ ڈالر میں پڑتا۔رپورٹ کے مطابق  اس طرح روسی خام تیل کے دونوں کارگوز عالمی مارکیٹ سے42لاکھ 9ہزار ڈالر سستے پڑے ہیں ۔ واضح رہے کہ روسی خام تیل پی آر ایل ریفائنری میں ریفائن ہو رہا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481