اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پشاور،ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شہید اور 7 زخمی

پشاور،ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شہید اور 7 زخمی

پشاور،ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شہید اور 7 زخمی

حیات آباد میں ایف سی کی گاڑی کے قریب خودکش دھماکے سے ایک اہلکار شہید جبکہ ایف سی اہل کاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
میڈیا نیوزکے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد فیز سکس میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز،فائر وہیکل اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے۔

پشاور،ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شہید اور 7 زخمی

پشاور،ایف سی کی گاڑی پر خودکش حملہ، ایک شہید اور 7 زخمی

امدادی ادارے نے 8 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، زخمی ہونے والا ایک اہلکار دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر شہزاد اکبر خان نے تصدیق کی کہ اسپتال میں دھماکے سے زخمی ہونے والے دو افراد کو لایا گیا اور دونوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ باقی زخمیوں کو دوسرے اسپتال، سی ایم ایچ لے جایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 50 فیصدارکان پارلیمنٹ شراب پیتے ہیں:قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

ایس پی کینٹ وقاص رفیق کے مطابق دھماکا ایف سی کی گاڑی پر ہوا، دھماکا خودکش لگتا ہے

جو کہ شلمان پارک کے قریب ہوا، دھماکے میں ایف سی کی گاڑی کو ٹارگٹ کیا گیا۔
اطلاعات ہیں کہ دھماکے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حملہ آور گاڑی میں تھا، جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

تفتیشی کیلیے جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481