اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

راولپنڈی،ڈمپر نے5گاڑیوں کو روند ڈالا،ایک شخص جاں بحق،

راولپنڈی،ڈمپر نے5گاڑیوں کو روند ڈالا،7 جاں بحق، 4 زخمی

راولپنڈی میں  تیز رفتار ڈمپر نے5 گاڑیوں کو روند ڈالا،ایک شخص  جاں بحق ہو گیا۔
خوفناک حادثہ  سواں پل پر  پیش آیا جس میں 10 افراد زخمی ہو گئے

Rawalpindi dumper trampled 5 vehicles 7 dead 4 injured 1

ابتدائی طور پر سات افراد کے جاں بحق ہونے کی خبریں سامنے آئی تھی، جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئیں۔ حادثے کے نتیجے میں ایک گاڑی پل سے نیچے جا گری۔

ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے سواں پل کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے پانچ گاڑیوں کو کچل دیا، عینی شاہدین کے مطابق تیز ڈمپر نے گاڑیوں اور ایک سوزوکی پک اپ کو ہٹ کیا، ترجمان ریسکیو 1122محمد عثمان گجر نے بتایا کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا اور ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا،

انھوں نے مزید بتایا کہ حادثہ کے نتیجے میں 39سالہ منیر جان بحق ہوا، جبکہ 23سالہ رامش، 27سالہ عمر،61سالہ مقصود اور ایک خاتون جس کی عمر35سال ہے زخمی ہو گئے،ریسکیو اہلکاروں نے نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے،ادھر پولیس کے مطابق ڈمپر کی ٹکر سے ایک گاڑی پل کے نیچے گر گئی تھی اورڈمپر سیمنٹ سے بھرا ہوا بھی تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور حادثہ کے بعد موقع سے فرارہو گیا ہے جس کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481