اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

عوام پرمزید بجلی گرادی گئی ۔پیک آورز میں 2گھنٹے کا اضافہ

2332560 electricity 1654682710 651 640x480 1

ایک طرف حکومت نے دو روز قبل بجلی کی فی یونٹ قیمت میں پانچ روپے کا اضافہ کیا ہے تو دوسری جانب عوام کو مزید جھٹکے دینے کیلئے بجلی کے پیک آورز کے دورانیہ میں 2گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تازہ اعلان کے مطابق وزارت توانائی نے بجلی کے پیک آورز دو گھنٹے بڑھا دیے ہیں اور اب شام چھ کی بجائے 5بجے سے پیک آور شروع ہوں گے اور رات دس بجے کے بجائے رات 11بجے تک پیک آورز کا اطلاق ہو گا۔

اس کے علاوہ بجلی کا فی یونٹ تھری فیز میٹر نصب کرانے والوں سے 34کی بجائے اب 50روپے فی یونٹ پیک ٹائم میں وصول کیا جائےگا۔ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین 49روپے 35پیسے فی یونٹ پیک آور 5سے 11بجے تک کے بل کی ادائیگی کیا کرینگے اور پیک آور کے بعد رات 11بجے سے اگلی شام 5بجے تک آؤ ٹ آف پیک آورز 33روپے 3 پیسے فی یونٹ ادا کیا کرینگے۔

اس کے علاوہ کمرشل صارفین جن کے تھری فیز میٹر ہیں اور گھریلو صارفین جنہوں نے تھری فیز میٹر اے سی وغیرہ کیلیے لگوا رکھے ہیں اُنہیں یکم جولائی 2023ء سے نئے مقرر کردہ پیک آورز کے ریٹ پر ادائیگی کرنا ہو گی۔

پیک آورز


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481