اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

اسلام آباد ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

اسلام آباد ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

وفاقی پولیس نے ٹریل تھری زیادتی کیس کے نامزد ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق تکنیکی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی،

آئی سی سی پی او نے تفتیش کو میرٹ پر جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے مارگلہ کے پہاڑوں پر واقع ٹریل تھری پر ایک لڑکی کے مبینہ ریپ کیس کے بارے میں بتایا کہ مدعیہ کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کے شواہد نہیں ملے۔

اسلام آباد ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

اسلام آباد ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار

وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ہفتے کو ٹوئٹر پر کہا کہ مدعیہ اور ملزم کے درمیان دوستی تھی۔

مدعیہ پولیس سے تعاون کرنے سے گریز کر رہی ہیں اور ملزم کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
پولیس کے مطابق: ’وقوعہ کی جگہ کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس مقدمے کی تمام پہلوؤں سے تفتیش عمل میں لائے گی۔‘
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مارگلہ ٹریلز محفوظ ہیں جن کی ڈرون سے نگرانی اور موثر گشت کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں نوجوان کی تیندوے سے لڑائی، چاروں پیر باندھ کر محکمہ جنگلات کے پاس لے گیا
واضح رہے کہ دو روز قبل وفاقی دارالحکومت میں جواں سالہ لڑکی کو ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ٹریل تھری پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ایف ایس سی کی طالبہ موبائل میسج پر راولپنڈی پہنچی تھی

جہاں نعمان نامی لڑکے نے محکمہ تعلیم میں ملازمت کے لیے 50 ہزار روپے مانگے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ملزم 30 ہزار روپے وصول کرکے ملازمت دلوانے کے لیے صاحب سے ملوانے کا کہہ کر ٹریل تھری لایا

جہاں ملزم نے ٹریل تھری کے جنگل میں گن پوائنٹ پر زیادتی کی

اور بعد میں ٹریل تھری سے راولپنڈی ٹنچ اسٹاپ پر چھوڑ دیا۔
زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کے مطابق ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی ہے،

تاہم خوف کی وجہ سے وہ خاموش رہی مگر گھر والوں کو سب بتا دیا۔

زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کروا دیا ہے،

جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481