اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

دریائے راوی سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی

دریائے راوی سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا

دریائے راوی سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی

بھارت میں شدید تباہی مچانے والے دریائے راوی سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، دریا میں پانی کی سطح معمول پر آنا شروع ہوگئی، شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی آگئی۔
بھارت میں ستلج اور دریائے بیاس کے ساتھ ساتھ راوی نے بھی شدید تباہی مچائی، تینوں دریاؤں کے بپھرنے کے باعث تین بھارتی ریاستوں اُتراکھنڈ، ہِماچل پردیش اور بھارتی پنجاب کو شدید ترین سیلابی صورت حال کا سامنا ہے جس میں راوی کا بھی نمایاں حصہ شامل ہے۔
خوش قسمتی سے سرحد کے اِس پار راوی میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا ہے اور بیشتر مقامات پر دریا معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 20 ہزار اور ہیڈ بلوکی کے مقام پر 41 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔
ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ملک کے دیگر تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481