اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی کے گھر سے کیا کیا چوری ہوا؟

ddd7b0b5 b376 4a7d a060 a52b681f475f

آئی ایس آئی  کے سابق سربراہ لفیٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے گھر  بڑی چوری ہوگئی ،جس میں  ایک کروڑ سے زائد نقدی کے علاوہ دیگر اشیا بھی چوری کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق  چکوال میں نجف حمید کے گھر چوری کی واردات کسی اور نے نہیں بلکہ گھر کے ملازمین نے کیا اور واردات کا مقدمہ گھریلو ملازمین کے خلاف تھانہ نیلہ میں درج کرلیا گیا ہے۔

نجف حمید  کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین ایک کروڑ7 لاکھ روپے نقد اور ایک آئی فون 13 پرو موبائل لے گئے۔

نجف حمید نے کہا کہ وہ وقوعہ کے روز علاج کے لیے لاہور گئے تھے، واپس آئے تو سیف سے ایک کروڑ 7 لاکھ روپے نقدی سمیت میرا قیمتی موبائل فون بھی غائب تھا۔ واضح رہے کہ نجف حمید سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ر فیض حمید کے بھائی ہونے کے علاوہ محکمہ مال کے ملازم اور گرداور کے عہدے پر کام کرتے رہے ہیں۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481