اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

معاہدے پر پوری طرح عمل کرینگے، شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

معاہدے پر پوری طرح عمل کرینگے، شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

معاہدے پر پوری طرح عمل کرینگے، شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

وزیراعظم شہباز شریف نے قرض معاہدہ منظور ہونے پر ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ حکومت معاہدے پر پوری طرح عمل کرے گی۔
ایم ڈی آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا سے شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کی،

وزیر اعظم نے 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی معاہدے کو عملی جامہ پہنانے پر شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

معاہدے پر پوری طرح عمل کرینگے، شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

معاہدے پر پوری طرح عمل کرینگے، شہباز شریف کی ایم ڈی آئی ایم ایف کو یقین دہانی

وزیرِ اعظم نے ایم ڈی آئی ایم ایف کے مثبت رویے کی تعریف کی اور کہا کہ بالآخر دونوں شراکت داروں کی محنت رنگ لائی اور سٹینڈ بائی معاہدہ طے پایا، حکومت آئی ایم کے معاہدے پر پوری طرح عملدرآمد کرے گی، مجھے یقین ہے کہ آئندہ ماہ بننے والی نگران حکومت بھی معاہدے پر قائم رہے گی۔

 

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف نے چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

شہباز شریف نے کہا کہ اگر عوام ہمیں دوبارہ منتخب کرتی ہے تو ترقیاتی شراکت داروں اور آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر معیشت کو ازسر نو ترقی دینے کیلئے محنت کریں گےَ
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان مضبوط شراکت داری اور باہمی اعتماد ہے،

انہوں نے پاکستان کو آئی ایم ایف کا اہم رکن قرار دیا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
کرسٹالینا جارجیوا نے حالیہ معاہدے کو وزیراعظم شہباز شریف کی کاوشوں کا نتیجہ قرار دیا،

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نے ایک بہت ہی قابل اعتماد کیس پیش کیا، آئی ایم ایف بورڈ ماضی کے اعتماد کے فقدان کی وجہ سے شکوک و شبہات کا شکار تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مسلسل رابطوں اور ملاقاتوں نے اعتماد بحال کیا، وزیراعظم شہباز شریف کی کاوش سے بورڈ کو یقین دلایا کہ پاکستان اپنے وعدوں کو پورا کرے گا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481