اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جناح ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کے 21 کارکنوں کی ضمانت منظور کر لی۔

جمعہ کے روز عدالت نے تھانہ سرور روڈ میں درج شدہ مقدمے میں ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیاجس کے تحت عدالت نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ سمیت 15 خواتین کی بھی ضمانت منظور کر لی۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف کے وفدکی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات

جن خواتین اور مرد کارکنوں کی ضمانت منظور کی گئی ہے ان میں رابعہ سلطان، سید نبیل رضا، ارحم ملک۔علیزہ منیر، انیلہ ملک،

صدف نعیم، فرح خان، ممتاز بی بی ۔واثق کاظمی، زہیب حسن، فوزیہ، سمیر اعوان، شاہین ریاض شامل ہیں ۔

جناح ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانت منظور

جناح ہاؤس حملہ کیس،پی ٹی آئی کے 21 کارکنوں کی ضمانت منظور

علاوہ ازیں اسی کیس میں روبی نیازی، ارم اکمل، نورین ملک، خلعت عزیز، سونیہ ناصر اور روبینہ پرویز کی ضمانت بھی منظور کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں سویڈن واقعے کے خلاف ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منایا گیا

دریں اثنا سیشن کورٹ لاہور نے سٹرک بلاک کرکے پریس کانفرنس اور اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے میں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی ضمانت کنفرم کردی۔ شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر ایڈوکیٹ نے دلائل دئیے۔

عدالت نے پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت کنفرم کی ۔

ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانت پر فیصلہ سنایا

۔شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481