اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آئی ایم ایف کے وفدکی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات

آئی ایم ایف کے وفدکی پی ٹی آئی چیئرمین سے ملاقات

عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سے زمان پارک میں ملاقات کی ہے، پاکستان تحریک انصاف نے تین ارب ڈالرز کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی آئی ایم ایف معاہدے کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد اور چئیر مین تحریک انصاف کے درمیان زمان پارک میں ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی،

جس میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی بھی شریک تھے۔
ملاقات میں آئی ایم ایف معاہدے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ جس کے بعد عالمی مالیاتی فنڈز کا وفد روانہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں سویڈن واقعے کے خلاف ملک بھر میں یوم تقدس قرآن منایا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ترجمان حماد اظہر نے ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ زمان پارک

IMF delegation meeting with PTI Chairman

میں ہونے والی ملاقات کے دوران آئی ایم ایف کے سربراہ برائے پاکستان نیتھن پورٹر واشنگٹن سے بذریعہ ویڈیو لنک موجود تھے

جبکہ نمائندہ برائے پاکستان ایستر پیریز زمان پارک میں موجود تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام سے ایک گھنٹے طویل ملاقات ہوئی،

جس میں پی ٹی آئی چیئرمین کے علاوہ شاہ محمود قریشی، شوکت ترین، عمر ایوب، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شبلی فراز، حماد اظہر اور مزمل اسلم شامل تھے۔
حماد اظہار کا کہنا تھا کہ ملاقات میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ہونے والے

نو ماہ کے قلیل المدتی قرض معاہدے پر بات چیت ہوئی

جس میں پاکستان کو نو ماہ کیلیے تین ارب ڈالرز دیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی آئی مجموعی مقاصد اور کلیدی پالیسیوں کی حمایت کرتی ہے

اور آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ ہم اس سال کے موسم خزاں میں ہونے والے قومی انتخابات سے اور نئی حکومت کے قیام

تک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور کم آمدنی والے طبقے کو مہنگائی سے بچانے کے لیے پروگرام کی اہمیت پر زور بھی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ڈاکٹر عافیہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نےاہم حکم دیدیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی استحکام اور قانون کی

حکمرانی کو پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے لازمی سمجھتی ہے۔

آئین کے مطابق آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات کے بعد عوامی مینڈیٹ سے آنے والی نئی حکومت اصلاحات کا آغاز کرے گی

اور اقتصادی تبدیلی، اعلیٰ اور زیادہ جامع ترقی کے لیے

کثیرالجہتی اداروں کے ساتھ طویل مدتی بنیادوں پر مشغول ہوگی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481