اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سوئیڈن واقعہ،وزیراعظم نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

سوئیڈن واقعہ،وزیراعظم نے اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا

وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی توہین پر دنیا بھر میں اربوں مسلمانوں کے دل دکھی ہیں،

یو این سیکریٹری جنرل اس واقعے پر فوری اقوام متحدہ کا ہنگامی اجلاس بلائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سوئیڈن کی حکومت کو اپنی پوزیشن کلیئر کرنی ہوگی اور جواب دینا ہوگا،

جان بوجھ کر مسلمانوں کے خلاف آگ بھڑکانے کی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں عالمگیر ترین نےخودکشی سے پہلے نوٹ پر کیا لکھا؟

شہباز شریف نے کہا کہ سوئیڈن واقعہ مسلمانوں اور مسیحیوں کو لڑانے کی سازش ہے،

تمام سیاسی جماعتیں اس واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے توہین آمیز واقعہ کے خلاف اجلاس بلانے کے لئے رابطہ کررہا ہوں،

اقوام متحدہ سے اپیل کروں گا کہ وہ اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی قانون منظور کرے۔
شہبازشریف نے کہا کہ یہ ایوان جو قرارداد منظور کرے گی ہم وزارت خارجہ کے ذریعے اسے دنیا میں لیکر جائیں گے،

امید ہے آج کی قرارداد کے بعد ایسی مذموم حرکتیں ہونا بند ہوں گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481