بلوچستان کے ضلع شیرانی کے علاقے دھانہ سر میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کی شہادت پر صوبائی وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھانہ سر میں ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا
جس میں تین پولیس اور ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں 2 تربیتی طیارے فضا میں تباہ
وزیر اعلیٰ نے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،
سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قوم کے لیے مشعل راہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف فیملی کے ہمراہ مری پہنچ گئے
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز پختہ عزم و حوصلے کے ساتھ ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنا رہی ہیں،
قوم ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے لیے اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیراعلی نے شہداء کے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا
جبکہ زخمی اہلکاروں کی صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

