اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سیاحوں کے مری داخلے پر پابندی، گاڑیوں کی لمبی قطار یں

سیاحوں کے مری داخلے پر پابندی، گاڑیوں کی لمبی قطار یں

سیاحوں کے مری داخلے پر پابندی، گاڑیوں کی لمبی قطار یں

مری جانے والے مقامی لوگوں کو بھی مشکلات ۔ مسافروں کا احتجاج

عید کے تیسرے روز مختلف شہروں سے مری آنے والے سیاحوں کو سترہ میل ٹول پلازہ پر روک لیا گیا جس کے نتیجے میں کئی کلو میٹر دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

یہ بھی پڑھیں قرآن کو آگ لگانا اشتعال انگیز اقدام ہے،یورپی یونین

واضح رہے کہ ڈی سی راولپنڈی کی سربراہی میں انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ مری میں عید کے موقع پر ٹریفک کو قابو میں رکھنے کیلئے ایک خاص تعداد سے زیادہ گاڑیوں کو مری میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ہفتے کو عید کے تیسرے دن جب سیاحوں کی گاڑیوں کو سترہ میل ٹول پلازہ پر روکا گیا تو سینکڑوں گاڑیوں میں موجود ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے اور مری میں داخلے کے خواہشمند لوگوں کی گاڑیوں کی قطار بڑھتے بڑھتے کئی کلو میٹر تک جا پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے سات روپے اضافہ

سترہ میل پر پھنسے بعض مسافروں کا کہنا تھا کہ وہ ضلع مری کے رہنے والے ہیں۔ یہ بات طے ہے کہ مقامی باشندوں کو شناختی کارڈ دیکھ کر راستہ دے دیا جائے گا

مگر ٹریفک پولیس کی نااہلی اور انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث ایسا کوئی میکانزم نہیں بنایا جا سکا

جس میں مری کے رہائشیوں کو اپنے گھر جانے میں سہولت دی جا سکے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481