اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

پریشان ہونے سے نقصان کا ازالہ نہیں ہو سکتا

Screenshot 20230627 011555 1

FB IMG 1648100267314

Problems are the "part” of life but solving them is the "art”

ایک بوڑھا اپنی سائیکل کے ہینڈل کے ساتھ ایک شاپر لٹکائے جا رہا ہے۔ جس میں دودھ کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ سائیکل پر لٹکا یہ شاپر مسلسل ہچکولے کھا رہا تھا ۔  کچا پکا ، پانی سے بھرے گڑھوں اور کیچڑ والا راستہ عبور کرتا وہ بوڑھا جوں ہی اپنے گھر کے دروازے میں پہنچا شاپر سائیکل سے نیچے گرا اور پھٹ گیا۔ ساتھ ہی سارے کا سارا دودھ بہہ گیا ۔

ادھر دودھ گرنے اور بہنے کا یہ منظر دور کھڑا اس کا ننھا منھا پوتا دیکھ رہا تھا۔ بچہ چیخا اور بلند آواز میں کہا، "دادا دودھ گر گیا”

دادا بے فکری سے گھر میں داخل ہوا اور اتنا کہا، "بیٹا اب کیا ہو سکتا ہے ؟ آپ اور میں اس بہہ جانے والے دودھ کو واپس نہیں لا سکتے۔ اسے سوچ کر پریشان ہونے سے اس پریشانی کا ازالہ تو نہیں کیا جا سکتا۔ کیا ایسا ہی ہے؟”

پوتے نے دادا سے مکمل اتفاق کیا۔

یہ چھوٹی سی کہانی بنیادی طور پر ایک ایسا منظر ہے جس کو ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ چکے ہیں یا کبھی ہمارے ساتھ ایسا ہو چکا ہے۔  اس چھوٹے سے منظر میں ایک بہت بڑا سبق ہے وہ یہ کہ پریشان ہونے سے کبھی بھی نقصان کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا ۔ ہاں اس نقصان کے ہونے کے ممکنہ خدشات کو ذہن میں رکھ کر ہم اگر منصوبہ بندی کریں تو مستقبل میں ایسے نقصان سے بچ سکتے ہیں ۔

زندگی کے سفر میں نشیب و فراز ناگزیر ہیں۔ غمگین رہنے سے کبھی بھی غموں کا ازالہ نہیں ہو سکتا ۔ ہاں کرنے کا کام یہ ہے کہ جو غلطیاں پریشانی کا سبب بنیں انھیں نوٹ کیا جائے اور آئندہ ان سے بچا جائے۔

اسی لیے کہا جاتا ہے کہ عقل مند انسا ن غلطیوں سے سیکھتا ہے اور بے وقوف انسان غلطیاں دہراتا ہے ۔

پریشانیاں زندگی کا حصہ ہیں۔ ان کو قبول کریں ۔ ہر چھت ہر گھر میں الگ پریشانیاں ہیں۔ ایسا نہیں کہ دنیا میں آپ ہی واحد انسان ہیں جو پریشان ہیں ۔ کیا ایک پریشانی کی وجہ سے آپ جینا چھوڑ دیں گے ۔ عقل مند وہ ہے جو بہتر منصوبہ بندی سے پریشانیوں کو مٹا دے اس سے پہلے کہ پریشانیاں اسے مٹا دیں ۔

امریکا میں اوسطاً تیس منٹ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے۔ ایک سو بیس سیکنڈ میں ایک شخص پاگل ہوجاتا ہے ۔ خودکشی کا رجحان مسلمانوں میں کم ہے اس لیے کہ مسلمانوں کے پاس عقیدہ، مذہب، دینِ اسلام، روحانی قوت اور ایمان کی دولت موجود ہے، جو مصائب سے لڑنے کے لیے ان کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

ایمان کی عدم موجودگی میں، انسان کا اپنے رب سے تعلق کم زور پڑ جاتا ہے۔ پریشانیوں سے نجات کے چھ عظیم حل ہیں جب بھی پریشان ہوں تو ان پر عمل کریں

1۔ *رجوع الی اللہ*

اللہ سے ٹوٹا ہوا تعلق بحال کریں آپ کا رب آپ سے بہت محبت کرتا ہے کیونکہ ساری کائنات کو کن فیکون سے اور انسان کو اس نے اپنے ہاتھوں سے تخلیق کیا۔

2۔ *دعا کے لیے جھولی پھیلا دیں*

خود کو اس کی بارگاہ میں لے جائیں،  پاکیزہ دل کے ساتھ پریشانی کو بتائیں کہ میرا رب بہت بڑا ہے اس کے لیے تمھیں رفع کرنا ذرا مشکل نہیں۔

3۔ *ایمان کو طاقت دیں*

اپنے گناہوں کا اعتراف کریں، استغفار کریں اور مسلسل معافی مانگیں تاکہ رحمت خدا وندی اور آپ کے درمیان حائل تمام رکاوٹیں ختم ہو جائیں۔

4۔ *صدقہ کریں*

دوسروں کی مدد کریں۔ کسی کے حقوق غضب کیے ہیں تو اس کے حقوق ادا کریں۔ جن کا دل دکھایا ان سے معافی مانگیں۔ اللہ معاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ دوسروں کے لیے نفع مند بن جائیں۔ دوسروں کو آسانیاں بانٹیں، اللہ آپ کو آسانیاں عطا کرے گا ۔

5۔ *رزق کے معاملات پر توجہ*

رزق کے معاملات پر توجہ دیں، کہیں کس کا حق تو نہیں کھایا جا رہا ۔ یا آپ کام کیے بنا معاوضہ تو نہیں لے رہے ہیں ۔ یا آپ جہاں کام کرتے ہیں وہاں آپ کے صحیح کام نہ کرنے کی وجہ سے مالک کو نقصان تو نہیں ہو رہا ہے ۔ اپنے تمام معاملات درست کریں ۔

6 ۔ *تین اہم وظائف*

  •  انا للہ و انا الیہ رجعون۔  اس آیت مبارکہ کا کثرت سے ورد کریں ۔۔
  • لا الہ الا انت سبحانک انی کنت من الظالمین کا ورد کریں
  • درود شریف کی کثرت کریں اور نبی علیہ السلام کے وسیلہ سے اپنے مسائل کا حل طلب کریں

ڈاکٹر اعظم رضا تبسم
واٹس ایپ 03317640164


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481