اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

صدر جیالا ہو گا ۔۔آصف زرداری نے نواز شریف سے بڑا مطالبہ کر دیا

asif ali zardari

لندن کے بعد دبئی پاکستانی سیاست کا محور بن گیا ہے جہاں اس وقت نہ صرف بڑی جماعتوں کے اہم ترین سیاسی رہنما موجود ہیں بلکہ حکومت میں شامل دو بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کے درمیان مستقبل کی حکومت کے خدوخال بھی طے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک طرف جہاں آصف علی زرداری بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے کے لیے بھرپور لابنگ کر رہے ہیں ، وہیں دوسری طرف وہ میاں نواز شریف سے مذاکرات میں یہ مطالبہ بھی کر چکے ہیں کہ اگر آنے والی حکومت مسلم لیگ نون کی بنتی ہے تو صدر جیالا ہونا چاہیے، گویا کہ آصف علی زرداری نے ایک بار پھر خود کو صدارتی امیدوار کے طور پر پیش کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کی حکمت عملی یہ ہے کہ مسلم لیگ نون سے پنجاب میں زیادہ سے زیادہ حصہ طلب کیا جائے۔

m6qdlvuo nawaz sharif pti 625x300 30 December 18 1bilawal bhutto file1605104544 0

 

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسی حکمت عملی کے تحت پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ نون سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں پنجاب میں کم از کم ایک درجن کے قریب نشستوں پر مدد فراہم کی جائے یعنی قومی اسمبلی کی مذکورہ نشستوں پر نواز لیگ اپنے امیدوار کھڑے نہ کرے۔ذرائع کے مطابق نواز لیگ نے ندیم افضل چن سمیت پی پی کے بعض امیدواروں کی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں سیٹیں مانگ لی ہیں، گیلانی خاندان، راجہ رویز اشرف، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن سمیت کچھ دیگر حلقوں میں ن لیگ امیدوار کھڑے نہیں کرے گی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے سیاسی مرکز سندھ میں مسلم لیگ نون سمیت کسی بھی اتحادی جماعت کو ذرا سی بھی گنجائش لینے کو تیار نہیں ہے ،جبکہ بطور اتحادی جماعت پنجاب میں وہ زیادہ سے زیادہ حصہ وصول کرنا چاہتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی پالیسی یہ ہے کہ وسطی اور شمالی پنجاب میں نواز لیگ کی حمایت سے کچھ نشستیں جیت لی جائیں جبکہ جنوبی پنجاب میں جہانگیرترین گروپ کے ساتھ اتحاد کر کے کچھ سیٹیں نکالی جاسکتی ہیں جہاں پہلے ہی پیپلز پارٹی کی پوزیشن قدرے بہتر ہے ۔

Maryam Meeting 4

ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھی لندن سے دبئی پہنچیں گے اور آئندہ ہونے والی ملاقاتوں میں شامل ہوں گے،  اس کے علاوہ دبئی میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعظم کا نام بھی فائنل کیا جائے گا جبکہ الیکشن کی تاریخ بھی اسی ملاقات کے دوران دونوں جماعتیں فائنل کریں گی اور امکان ہے کہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے سے پہلے اسمبلی توڑنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا، اسمبلی وقت سے پہلے توڑنے سے سیاسی جماعتوں کو الیکشن مہم کے لیے وقت مل سکےگا۔

ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف کی ابوظبی میں پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر طویل بیٹھکیں جاری ہیں، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

مریم نواز نے گزشتہ روز خصوصی میٹنگز پر پیپلزرٹی قیادت کو اعتماد میں لیا، پیپلز پارٹی اور لیگی قیادت کے درمیان آج رات بھی ملاقات کا امکان ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481