اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سانحہ نو مئی پر پاک فوج میں اعلٰی سطح پر بڑی تادیبی کارروائی

648a903b a268 4b86 b705 5c02e96a7fe6

9 مئی کو  جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہائوس سمیت حساس عسکری تنصیبات کے تحفظ میں ناکامی پر پاک فوج میں اعلی سطح پر احتسابی اور تادیبی کارروائی کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 اعلی افسران کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے جبکہ 3 میجر جنرلز اور سات برگیڈئیرز سمیت 15 فوجی افسران کے خلاف تادیبی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔
اس بات کا اعلان پیر کے روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے میڈیا بریفنگ میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ  ایک ریٹائرڈ فور اسٹار جنرل کی نواسی اور ایک ریٹائرڈفور اسٹار جنرل کاداماد بھی  گرفتار ہے جبکہ ایک ریٹائرڈ تھری اسٹار جنرل کی اہلیہ، ایک ریٹائرڈ ٹو اسٹار جنرل کی بیگم اور داماد احتسابی عمل سے گز ر رہے ہیں۔

سانحہ 9 مئی کے پیچھے 3 سے 4 ماسٹر مائنڈز اور 10 سے 12 منصوبہ ساز تھے

ڈی جی آئی ایس پی آرنے بتایا کہ 9 مئی واقعات کا مقصد  پاک فوج کو اشتعال دلاکر فوری رد عمل پر مجبور کرنا تھا، تاکہ فوج شدید ردعمل دے اورملک میں انتشارپھیلے، تاہم فوج نے تحمل کا مظاہرہ کیا ۔فوری رد عمل نہ دےکرفوج نےگھناؤنی سازش کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی نقصان ہوتا ہے فوج انکوائری کرتی ہے، جن افسران کی غفلت یا کوتائی ہوئی ان کو سزائیں دی گئیں،  فوج کے احتسابی عمل میں عہدےیامعاشرتی حیثیت کی کوئی تفریق نہیں رکھی جاتی، جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے، اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، تحقیقات سے ثابت ہوا سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کئی مہینوں سے چل رہی تھی۔ترجمان پاک فوج  نے انکشاف کیا کہ سانحہ 9 مئی کے شواہد سے واضح ہواکہ اس کے پیچھے 3 سے 4 ماسٹر مائنڈز اور 10 سے 12 منصوبہ ساز تھے۔

آج شہدا کے ورثا آرمی چیف سےسوال کررہے ہیں کیا وہ شہدا کی حرمت کا مستقبل میں تحفظ کرسکیں گے؟ اگر شہدا کے تقدس کی بےحرمتی ہونی ہے تو جان قربان کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ  افواج پاکستان  تمام اکائیوں، مکتبہ فکر، طبقات کی نمائندگی کرتی ہیں نہ کہ کسی مخصوص اشرافیہ کی۔

فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل  جاری 

15979af9 ab43 4fbd 82c0 5de5203b52abڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف (فائل فوٹو)

پاک فوج کے ترجمان  نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں 102 شرپسندوں کا ٹرائل کیا جارہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔فوج میں خود احتسابی کا عمل بغیر کسی تفریق کے کیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ملٹری کورٹس سے متعلق سپریم کورٹ میں کیس چل رہاہے، اس وقت ملک بھر میں 17 اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں، ملٹری کورٹس  پہلے سے موجود اور فعال تھیں،یہ  9 مئی کے بعد وجود میں نہیں آئیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ آرمی ایکٹ قانون اور آئین کا کئی دہائیوں سے حصہ ہے۔ فوجی ترجمان نے کہا کہ  ثبوت اور قانون کے مطابق سول کورٹس نے ان کیسز کو ملٹری کورٹس منتقل کیا ہے۔ ثبوت دیکھنے کے بعد قانون کے مطابق سول کورٹس نے یہ مقدمات ملٹری کورٹس بھیجے ہیں، ان تمام ملزمان کو مکمل قانونی حقوق حاصل ہیں، اور انہیں اپیل کا بھی حق حاصل ہے۔

 

 


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481