اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

اسلام آباد میں چھت گرنے سے ماں بیٹے سمیت 3 جاں بحق

WhatsApp Image 2023 06 27 at 08.47.10

اسلام آباد کے علاقے جاوا میں گھر کی چھت گرنے اور کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ماں اور کمسن بیٹے سمیت ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے ۔
گزشتہ شب ہونے والی طوفانی بارش نے غریب مالی کے گھر پر قیامت ڈھا دی۔

آصف کے مطابق وہ اسلام آباد میں مال کا کام کرتا ہے اور گزشتہ روز سے اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا۔اس دوران فون پر گھر رابطہ کیا تو کسی نے فون نہیں اٹھایا جس پر وہ پریشانی کے عالم میں اپنے گھر پہنچا تو وہاں ایک قیامت اس کی منتظر تھی۔مکان کے چھت گری ہوئی تھی اور اس کے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے تھے جبکہ آٹھ ماہ کا بچہ مسلسل رو رہا تھا۔
المیہ یہ ہے کہ اہل محلہ اس صورت حال سے بے خبر تھے۔ شور شرابے پر لوگ جمع ہوئے اور ملبہ ہٹایا گیا تو آصف کی اہلیہ اور چھوٹا بھائی چھت گرنے اور بجلی کے تار کی زد میں آکر کرنٹ لگنے سے دم توڑ چکے تھے۔

آٹھ ماہ کے بچے کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم چند گھنٹے بعد وہ بھی چل بسا۔ آصف کے مطابق وہ بہت مشکل سے گزر بسر کرتا ہے اور چند ماہ پہلے اس نے اپنی مدد آپ کے تحت اسلام آباد کے دیہی علاقے جاوا میں مکان تعمیر کیا تھا جو آج اس کے خاندان کیلئے قبرستان ثابت ہوا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481