اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، 12 افراد لقمہ اجل بن گئے

rain

شدید بارش کے دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے ہیں۔ بجلی گرنے کے یہ واقعات چھتر پلین ،پسرور، شیخوپورہ،شکر گڑھ اور نارووال میں پیش آئے جبکہ شکرگڑھ میں قربانی کا بیل بھی آسمانی بجلی کی نزر ہوگیا۔ چھترپلین میں  بھی آسمانی بجلی گرنے سے3افراد جاں بحق اوردرجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہوگئیں،

صرف  ضلع نارووال میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، واقعات نارووال کے نواحی علاقوں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد ، کانگو والی میں پیش آئے،جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح شیخوپورہ میں بھی 2 مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بھینسوں کے باڑے میں موجود ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔چک شاہ پور میں قبرستان میں بیٹھے 3 افراد بھی آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے، جن میں سے ایک جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے،

پسرور میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے، نواحی گاؤں ٹھٹھہ ملکھی میں ایک شخص آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا جبکہ محلہ بھگت پورہ میں 13 سال کا بچہ عبدالقیوم آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481