اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

حویلیاں کےمتعدد دیہات کیلئےسوئی گیس منصوبےکا افتتاح

f15ecce8 78db 43cd 87de 4fa2c7c4975d

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے حویلیاں کے گاؤں بٹولنی،مجائتھ،ترمچھ ،سلوالہ اورسریلہ کے دیہات کے لئے 548.982 ملین کی لاگت سے سوئی گیس فراہمی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا ۔۔

21b75f2c 9e62 4bec 91d3 fcf9a0000526b2097124 175d 4094 b63a c14adf440311 2

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی کابینہ نے منظوری دیدی ہے ۔کمپنی کے قیام سے ہزارہ کے عوام کی محرومیاں ختم ہوں گی ۔یہ ہزارہ کی ترقی کاسب سے بڑا منصوبہ ہے جو مسلم لیگ ن اور وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے عوام کو دیا ہے۔ مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن آنے والے انتخابات میں دمادم مست قلندر کرے گی۔  ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ  کی عوامی مقبولیت کے پیش نظر  10 ارکان اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی تبدیلی کے بعد فنڈ کی کمی کاسامنا رہا ہے ۔صوبائی اسمبلی میں ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ نے عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد کی اور مشکل وقت میں پارٹی کو سہارا دیا ہے۔مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ یہ الیکشن کا سال ہے۔12 اگست کو قومی اسمبلی کی مدت پوری ہو رہی ہے ،کم وقت رہ گیا ہے۔ الیکشن کی بھی تیاری کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے نمائندوں نے عوام سے جھوٹ بولا۔ اور آج ہم نے وعدہ پورا کر دکھایا ہے۔انہوں نے پورے ملک میں سوئی گیس کے منصوبے روک دیئے تھے۔عمر ایوب دکھادے کسی ایک گاؤں میں بھی فنڈ دیا ہو۔ان کی وجہ سے ریٹ بڑھنے سے کروڑوں روپے اضافی دینے پڑ رہے ہیں اس کا کون زمہ دار ہے۔انہوں نے منظور شدہ فنڈ کو روک کر عوام سے دشمنی کی ۔ جو کام دشمن نہیں کر سکے وہ عمران خان اور اس کی ٹیم نے کیاہے ۔لیکن ان کو نہیں پتہ یہ غیرت مند قوم اپنی اور بچوں کی قربانی دیکر ا س ملک پر آنچ نہیں آنے دی گی۔پاکستان کے دشمنوں کے عزائم ہم خاک میں ملائیں گے۔ انہوں نے بٹولنی کے گاؤں میں دوپلیوں کی تعمیر اور بچیوں کے سکول میں بجلی کی سہولت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

256b7e2d 6d5a 42df b911 c27a2f56425b 41851e20 a882 418b 83ca 4f8051470f94

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر نامزد

وزیر اعظم کے احکامات کے بعد وفاقی کابینہ کی منظوری سے توانائی ڈویژن نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کا بورڈ آف ڈائریکٹر نامزد کرکے اس کا نوٹیفیکیشن جا ری کیا گیا ہے ۔ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے بورڈ اف ڈائریکٹرز میں خالد پرویز چیئرمین، وقار ایوب راشد احمد، انجینیر شبیر احمد جیلانی ، لیفٹنٹ کرنل ر سلیم رضا شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام سے جہاں ہزارہ کے 8 لاکھ صارفین کو معیاری سہولیات کی فراہمی ،لوڈشیڈنگ جیسی اذیت سے نجات ،انڈسٹری کا فروغ ہوگا وہیں کمپنی میں ہزارہ کے دس ہزار سے زائد نوجوانوں کو نوکریوں کے مواقع میسر آئیں گے۔ہزارہ کے عوام نے کمپنی کے قیام میں قانونی رکاوٹ ختم ہونے پر مسلم لیگ ن اور بالخصوص وفاقی وزیر مرتضی جا وید عباسی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481