اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکل بکوٹ میں غیرقانونی مچھلی شکار کرنیوالے خبردار رہیں

WhatsApp Image 2023 06 25 at 12.13.37 1

بکوٹ(نوید اکرم عباسی )
سرکل بکوٹ کی خوبصورت ندیوں، قدرتی چشموں، نالوں اور آبشاروں میں گندگی پھیلانے،نالوں کا رخ موڑنے اور مچھلیوں کا غیر قانونی  شکار کرنے والےخبردار رہیں، اب  فشریز ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی۔بغیر پرمٹ مختلف طریقوں سے شکار کرنے، نالوں ندیوں قدرتی چشموں کو آلودہ کرنے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانہ تین دن سے  ایک سال تک قید جیسی سزائیں ہوسکتی ہیں۔

WhatsApp Image 2023 06 25 at 12.13.37

ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز سماویہ نیلوفر نے چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی سے ملاقات کے بعد عوام الناس میں آگہی کےلئے ٹیم  تشکیل دے دی ہے جس میں محکمہ فشریز کے ندیم خان ،سکندر احمد ،محمد مزمل اور صیام شامل ہیں۔ یہ ٹیم نتھیا گلی سے بکوٹ، مولیا ،کوہالہ ،دریائے جہلم اور تمام  ملحقہ ندیوں، قدرتی چشموں، نالوں، آبشاروں  اور دیگر سیاحتی مقامات پر آگہی مہم شروع کر چکی ہے۔

اس مہم کے دوران زبانی اور وال چاکنگ کے ذریعے عوام علاقہ اور باہر سے آنے والے سیاحوں کو  آگاہی مہم کے ذریعے خبردار کیا جا رہا ہے۔ ان میں سے بعض عناصر مچھلیوں سمت آبی حیات کی نسل کشی کا سبب بن رہے ہیں کیونکہ بذریعہ بارود، بجلی کے کرنٹ اور زہریلے کیمیکلز ڈال کر ان علاقوں میں پائی جانے والی اس مخلوق کو تباہ کیا جا رہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق ایسے عناصر کو بارہا مقامی سنجیدہ لوگوں نے ان  ندی نالوں اور قدرتی چشموں سے دور رکھنے کی کوشش کی، مگر باز نہ آنے پر مقامی چئیرمین حسام جمشید عباسی اور عمائدین علاقہ نے محکمہ ماہی پروری و تحفظ ماحول سے رابطہ کیا ۔

WhatsApp Image 2023 06 25 at 12.13.38 1چئیرمین ویلج کونسل بکوٹ شریف حسام جمشید عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ

ڈپٹی ڈائریکٹر سماویہ نیلوفر اور ان کی ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختون خواہ فشریز ایکٹ 2022 کے تحت قدرتی چشموں نالوں اور آب شاروں کے رخ موڑنے ۔بغیر پرمٹ مختلف طریقوں سے شکار کرنے، نالوں ندیوں قدرتی چشموں کو آلودہ کرنے پر 50 ہزار سے 5 لاکھ تک جرمانہ تین دن سے  ایک سال تک قید جیسی سزائیں ہوسکتی ہیں۔ چئیرمین حسام جمشید عباسی نے  غیر قانونی  شکار کرنے والے غیر مقامی عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے مقامی سرکاری ملازمین وغیر سرکاری سہولت کاروں کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاط کریں ۔ مقامی عمائدین اور نوجوانوں سے  بھی درخواست کی گئی ہے کہ اپنے علاقہ کے قدرتی حسن اور علاقائی روایات کو بچانے کے لیے ایسے عناصر پر کڑی نگاہ رکھیں اور ایسی کسی بھی کارروائی پر فوری محکمہ کے اہلکاروں یا ویلج کونسل کے ممبران کو اطلاع کریں۔ چئیرمین حسام جمشید عباسی نے مطالبہ کیا کہ مستقل بنیادوں پر عوام علاقہ میں سے نگران اور گارڈ تعینات کرکے اس علاقہ کے ماحول اور آبی حیات کو بچایا جائے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481