اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جڑواں شہروں میں ہیٹ اسٹروک نے 9 جانیں لے لیں

مارچ 2022، سنہ 1961 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ قرار

اگرچہ گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے جاری موسلادھار بارش نے راولپنڈی اسلام آباد کا موسم بڑی حد تک تبدیل کر دیا ہے اور شدید گرمی خوشگوار موسم میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے تاہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پڑھنے والے قیامت خیز گرمی کے دوران ہیٹ سٹروک نے نو افراد کی جانیں لے لی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شدید گرمی سے یہ اموات  گذشتہ ایک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئیں، اس دوران یہ حیرت انگیز انکشاف بھی ہوا کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری پمز اسپتال میں کئی روز سے اے سی خراب تھے اور  جمعہ اور ہفتےکو شدید گرمی کے باعث یہاں چند اموات بھی ہوئیں جبکہ اے سی خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال کی فارمیسی میں جان بچانے والی سینکڑوں ادویات، ویکسن اور لیکویڈز خراب ہونےکا خدشہ ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے جاں بحق 4 افراد کو پمز اسپتال لایا گیا، بدھ کو ہیٹ اسٹروک سے 3 افراد اور جمعرات کو ایک شخص کی موت ہوئی، ہیٹ اسٹروک سے ایک موت روات اور ایک بگا کے علاقےمیں ہوئی، کلرسیداں کے علاقے میں بھی ہیٹ اسٹروک سے ایک ہلاکت ہوئی۔ ذرائع کا دعوٰی ہے کہ پمز اسپتال میں ایمرجنسی، سرجیکل، سی سی یو اور آئی سی یو کا کولنگ سسٹم کئی ماہ سے سروس سے محروم ہے، کئی ڈاکٹر بھی ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوچکے ہیں۔ایئرکنڈیشنر ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ینگ ڈاکٹرز نے ای ڈی آفس کے سامنے احتجاج بھی کیا اور کہا کہ انتظامیہ کے آفسز کے اے سی بھرپور کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال کے ایئر کنڈیشن کی کئی ماہ سے ٹیونگ نہیں کی گئی جبکہ دوسری طرف ترجمان وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ کولنگ سسٹم میں بہتری کے لیے کام جاری ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481