اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

آزاد کشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا

download 2
آزادکشمیر کابینہ کے 27 وزراء نے حلف اٹھا لیا،صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے وزراء  سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب نیو وزیراعظم ہاوس جلال آباد میں منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق، سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، سینئر موسٹ وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور، سیکرٹریز حکومت اور 27 نئے وزراء میں ہم خیال گروپ کے 16، پیپلزپارٹی کے 8 جبکہ مسلم لیگ ن کے 3 ارکان اسمبلی
شامل ہیں ۔تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات و کارکنان نے شرکت کی
Ministers Oath Ceremony 1
سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن راجہ امجد پرویز نے وزراء کی تعیناتی کا نوٹی فی کیشن پڑھ کر سنایا۔ حلف اٹھانے والوں میں   سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین،محمد احمد رضا قادری،  چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق، چوہدری محمد اکبر ابراہیم، جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصرابدالی، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اخترربانی، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف،چوہدری عامر یٰسین،قاسم مجید، ضیاء القمر شامل ہیں۔ تقریب میں صدرریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وزیرحکومت احمد رضا قادری نے دعا کرائی۔

3 Attachments • Scanned by Gmail


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481