اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

جماعت اسلامی نےپی پی کیخلاف دھرنےکیلئےمشاورت شروع کر دی

Hafiz Press Conf Pic copy
جماعت اسلامی نےپی پی کیخلاف دھرنے اور لانگ مارچ کیلئےمشاورت شروع کر دی ہے۔
  امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی مئیر کے فراڈ اور دھونس پر مبنی انتخاب عام انتخابا ت کی ایک جھلک ہے یہ اس فلم کا ایک ٹریلر ہے جو پورے پاکستان میں چلنے والی ہے،جمہوریت پر شب خون مارا گیا، الیکشن نہیں تماشا ہوا ہے،اگر آج اس دھاندلی کے سامنے بند نہ باندھا گیا اور کراچی کے مینڈٹ کا تحفظ نہ کیا گیا تو پورے پاکستان میں یہی سب کچھ ہوگا عوام کو باہر نکلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو عوام کے آگے سرنڈر کرنا پڑے گااورنام نہاد میئر کو جانا پڑیگا۔الیکشن کمیشن نے ہمارے احتجاج پر چیف سیکرٹری سندھ کو حکم دیا تھا کہ تمام نمائندوں کی حاضری کو یقینی بنایا جائے مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہے اور ان کے خلاف کوئی کارروائی بھی نہیں ہوئی ہم نے احتجاجاً انتخاب میں حصہ لیا۔کراچی میں پیپلزپارٹی کے خلاف دھرنا اور لانگ مارچ کے لئے مشاورت شروع کردی ہے عید الاضحی کے بعد کراچی میں ملین مارچ اور ایک بہت بڑے جلسہ عام کی تیاری جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ضلعی امیر نصر اللہ رندھاوا میڈیا کوارڈینٹر شاہد شمسی،راشد عمر اولکھ اور عامر بلوچ بھی موجودتھے۔
حافظ نعیم الرحمن نے مزیدکہاکہ سندھ کے وزیر اعلی ہاؤس اور بلاول ہاؤس قبضہ گیری کے حوالے سے ڈیل کے مقامات بن چکے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کو مکمل ہڑپ کرنا چاہتی ہے اور اس قبضہ کے لیے اسے الیکشن کمیشن کی پشت پناہی حاصل ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مئیر کراچی کے انتخاب کے حوالے سے نمائندوں کو اغوا، لاپتہ کرکے یا خریدوفروخت کے ذریعے جعلسازی سے کراچی انتخاب ہوا۔ہم الیکشن کمیشن کے قریب عوامی قوت کا مظاہرہ کرچکے ہیں اب یہ پورے پاکستان کی تحریک بن چکی ہے، پیپلز پارٹی کراچی کی عوام کی حمایت سے محروم ہے، اکتیس ارکان کو میئر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے آنے سے روکا گیا، الیکشن کمیشن میں درخواست اور سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دے چکے ہیں انصاف نہ ملا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضے کو برقرار نہیں رکھ سکے گی۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481