اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

بھارتی فوج نے کشمیری چرواہوں پر فائر کھول دیا، 2 شہید

2327070 indianheldkashmirxx 1653545714 775 640x480 1
ہندوستانی قابض فورسز نے ہفتے کے روز لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کر دو شہری شہید  کر دیئے جن کا تعلق تیتری نوٹ سے ہے جبکہ ایک شہری زخمی ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کے اس غیر انسانی اقدام کے نتیجے میں معصوم اور  نہتے کشمیری فائرنگ کی زد میں آئے۔بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں چرواہوں کے ایک گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔شہید ہونے والوں میں 22 سالہ عبید قیوم ولد محمد قیوم اور 55 سالہ محمد قاسم ولد محمد دین شامل ہیں، جن کا تعلق ضلی پونچھ سے ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارت کی علاقے میں اجارہ داری کی سوچ کے تحت بھارتی افواج اپنے جھوٹے بیانئے اور من گھڑت الزامات لگاکر معصوم جانیں لینے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کی اشتعال انگیزی پر شدید احتجاج کیا گیا اور واضح کیا گیا کہ پاکستان ایل او سی کے ساتھ بسنے والے کشمیریوں کی جانوں کے تحفظ کے لئے موثر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق بھارت پر زور دیا گیا ہے کہ بھارت کشمیریوں کے بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنائے، بالخصوص کشمیریوں کے اپنی ملکیتی زمین پر رہنے کے حق کا احترام کرے۔

بھارتی فوج نے چار کشمیری طالب علموں کی جان لے لی

قبل ازیں قابض بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں مزید 4 کشمیری طالب علم شہید ہوگئے تھے۔ یہ چاروں نوجوان نہتے اور مقامی کالج میں تعلیم حاصل کررہے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی  فوج نے ضلع کپواڑہ میں سرچ آپریشن کے بہانے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، خواتین کی تذلیل اور بچوں کو ہراساں کیا گیا۔ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا اور ایمبولینس کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 نوجوان شہید ہوگئے، لاشیں لواحقین کو دینے کے بجائے مقامی پولیس کے حوالے کردی گئیں۔شہدا کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے بھارتی فوج کے کیمپ کے سامنے شدید احتجاج کیا،


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481