اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

وزیر اعظم کےمشیر امیرمقام پر قاتلانہ حملہ ناکام

وزیر اعظم کے مشیر اورمسلم لیگ  ن خیبر پختونخواہ کے صدرانجینئر امیرمقام پر قاتلانہ حملے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ امیر مقام پر ان کے آبائی ضلع شانگلہ میں قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تاہم پولیس کے بروقت پہنچنے اور الرٹ ہونے پر حملہ کامیاب نہ ہوسکا، کالعدم تحریک طالبان نے حملے کی کوشش کے ذمے داری قبول کرلی۔

تفصیلات کے مطابق امیرمقام ہفتے کے روز اپنے آبائی ضلع شانگلہ کے علاقے مارتونگ کے دورے پر تھے اور اس دوران انہوں نے نادرادفتر کا افتتاح اور جلسے سے خطاب کیا،اسی دورے کے دوران علاقے میں ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ مشکوک مسلح افرادبھی دیکھے گئے جس پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن ناصرمحمودستی نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملتے ہی پورے علاقے میں ہائی الرٹ کردیاگیا اور علاقے کو گھیرکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، دوسری جانب انجینئر امیرمقام نے بتایا کہ اس سے قبل اسی مقام پر 2014میں بھی ان پر خودکش حملہ ہواتھا جس میں ان کے ساتھی شہید ہوئے تھے

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا کہ امیر مقام پر مائنز کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فنی خرابی کے باعث یہ حملہ کامیاب نہ ہوسکا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481