اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سرکاری اراضی واگزارکرانےکیلئے آپریشن سی ڈی اے کو مہنگا پڑگیا

CDA Plans to Install Solar Panels to Generate Electricity 2022 05 26T184018.006

اسلام آباد کے علاقے جابہ تیلی میں سرکاری اراضی واگزار کرانے کے لیے آپریشن سی ڈی اے  کو مہنگا پڑ گیا۔ آپریشن کے دوران بزرگ شہری کی موت واقع ہونے پر ایک طرف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج بن گئے جبکہ دوسری طرف پولیس نے چیئرمین سی ڈی اے سمیت دیگر ذمہ داران کے خلاف اقدام  قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

اس حوالے سے اسلام آباد کے تھانہ کھنہ میں انور مسیح نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایاکہ سی ڈی نے جابہ تیلی میں آپریشن کیااور ہمار ا گھر بھی گرا دیاگیا جس کا والد کو شدید صدمہ ہوااور انھیں ہارٹ اٹیک ہوگیا،اور ان کی موت واقع ہوگئی، مدعی نے موقف اختیار کیا کہ  جہاں ہمارا گھر تھاوہ جگہ ہم نے خریدی تھی اور جب گھر بنایاتو سی ڈی اے کے اہلکاروں نے ہم سےپیسے بھی لیے ، آج سی ڈی اےکے وہ اہلکار بھی آپریشن کے وقت  موجود تھے جنہوں نے ہم سے پیسے لیے تھے جبکہ جن لوگوں سے زمین خریدی وہ بھی مقامی ہیں، مدعی نے استدعا کی کہ چیئرمین سی ڈی اے ، مقامی افراد اور سی ڈی اے اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کیاجائے ،پولیس نے 322دفعہ کی تحت مقدمہ درج کرلیا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481