اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

سراج الحق نے کراچی میں دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کر دیا

Press Conference Pic copy
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کراچی میں میئرکی سلیکشن پیپلزپارٹی کے گلے کی ہڈی بن گئی، جسے نہ اگل سکتے ہیں نہ نگلی جائے گی۔ دھاندلی اورکرپشن راج نہیں چلے گا، ملک کسی کی شوگر مل نہیں کہ جسے چاہیں منیجر مقرر کردیں۔ جسے عوام چاہیں گے وہی آگے آئے گا۔ لیکشن کمیشن بتائے کہ آپ کا آئین کی پاسداری کا حلف کہاں گیا؟ جب آپ عوام کو انصاف نہیں دے سکتے تو ان کے ٹیکسز سے مراعات اور تنخواہیں کیوں لیتے ہیں؟ کراچی میں کیسا الیکشن تھا کہ نو لاکھ ہار گئے سوا تین لاکھ جیت گئے، آپ ایک شہر میں شفاف الیکشن نہیں کروا سکے، پورے ملک میں کیسے کرائیں گے؟سراج الحق نے الیکشن کمیشن پر زور دیا کہ کراچی میئرسلیکشن پراسس کو کالعدم قراد دے کر غائب شدہ بلدیاتی نمائندوں کو حاضر کرکے دوبارہ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن ہیڈآفس کے سامنے بڑے عوامی واحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا
احتجاجی مظاہرے سے نائب امیر میاں اسلم، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ ایم این اے عبدالاکبر چترالی، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر اسلام آباد نصراللہ رندھاوا بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کو جماعت اسلامی پر اعتماد کرنے اور مینڈیٹ دینے پر ان کاشکریہ ادا کیا اور اس عہد کا اعادہ کیا کہ شہر کراچی کے حقوق کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا، پورے پاکستان کو کراچی کے حق کے لیے بیدار کریں گے۔ میئر الیکشن چوری کر کے پیپلزپارٹی کی نظریں کراچی کی زمینوں پر ہیں، قبضہ گروپوں کا مقابلہ کریں گے۔ جماعت اسلامی کی کراچی میں خدمت کی داستانیں ہیں یہ سلسلہ پوری آب و تاب سے جاری رہے گا۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی کا الیکشن پیپلزپارٹی اور الیکشن کمیشن کے ماتھے کا کلنک بن گیا، مافیا نے کراچی کو تعصبات پر تقسیم کیا، اب عوام ان کی حقیقت جان گئے ہیں،کراچی کے شہریوں نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ دیے،کراچی منی پاکستان ہے اس کے حقوق کی تحریک حقیقت میں پورے پاکستان کے حقوق کی تحریک ہے۔ ملک بھر کے ٹیکسز میں کراچی کا حصہ نصف ہے، کراچی والوں کو فخر ہے ان کی وجہ سے ملک کی معیشت چل رہی ہے، مگر کراچی کو بھی اس کا حق دیا جائے۔ شہر کو ڈاکوؤں، مافیا، قبضہ گروپوں اور ظالموں سے نجات دلاکر لسانیت، فرقہ واریت اور دیگر تعصبات کے بت پاش پاش کریں گے۔ حقوق کراچی تحریک نے پورے ملک میں بیداری پیدا کر دی ہے۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481