اشتہار کے لیے جگہ (728x90)
تازہ ترین
● راولپنڈی میں 1300 کےجھگڑے نے 2 جانیں لے لیں ● پیپلز پارٹی آزادکشمیر اورجےیو آئی میں انتخابی اتحاد طےپاگیا ● نوازشریف کی صدارت میں ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ● اخلاقی جرائم کی درست تشخیص ضروری ہے ● 13 سالہ عبدالمعیز کے قتل کا معمہ کیسے حل ہوا ؟ ● دیول کے 13 سالہ معیز کے قاتل 3 ماہ بعد گرفتار ● بھانجے کے ہاتھوں قتل ہونے والے چوہدری آصف کی تدفین ● ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کردیا 

یاسمین راشد،خدیجہ شاہ،اعجاذ چوہدری کی ضمانت خارج

88059212 b061 4770 b10d 0a1c09b3b9e0 750x430 1

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے  پی ٹی آئی کی رہنما سابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت خارج کردی جبکہ 29 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی۔ ادھر راولپنڈی پولیس کی استدعا پر سابق وزیر مملکت شہریار آفریدی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔

جمعرات کو  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے  جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں خدیجہ شاہ اور فہمیدہ بیگم کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔یاسمین راشد کی درخواست عدم پیروی اور اعجاز چوہدری کی عسکری ٹاور حملہ کیس میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی گئی۔عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں 6 ملزمان کی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ان ملزمان میں علی نواز ایڈووکیٹ، سجاول علی خان، علی احمد، زاہد پرویز، کاشف محمود اور مکرم طاہر شامل ہیں۔

 

ادھر راولپنڈی میں  سابق وزیر مملکتداخلہ شہریار آفریدی کو 9 مئی کو  ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران جی ایچ کیو پر حملوں سے متعلق کیس میں 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔ایک روز قبل شہریار آفریدی کو انڈسٹریل ایریا تھانے میں ان کے خلاف درج 9 مئی کی ہنگامہ آرائی سے متعلق مقدمے میں ضمانت مل گئی تھی۔جب شہریار آفریدی اڈیالہ جیل میں تھے، آر اے بازار پولیس نے انہیں اپنی تحویل میں لے کر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا تھا۔


Notice: ob_end_flush(): Failed to send buffer of zlib output compression (0) in /home/kohsarne/public_html/wp-includes/functions.php on line 5481